حدیقۃ الصالحین 3490: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ سے محبت
حضرت ابودرداءؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ حضرت داؤد (علیہ السلام) کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ ہے ’’اے اللہ میں تجھ سے تیری اور ہر اس شخص کی محبت مانگتا ہوں جو تجھ سے محبت کرتا ہے۔ اور ہر وہ عمل جو مجھے تیری محبت تک پہنچائے۔ اے اللہ میرے لئے اپنی محبت کو میری جان و مال، اہل و عیال اور ٹھنڈے پانی سے بھی زیادہ عزیز کر دے‘‘۔ راوی کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ ﷺ حضرت داؤدؑ کا ذکر کرتے تو فرماتے کہ وہ بندوں میں سب سے زیادہ عبادت گزار تھے۔
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ مِنْ دُعَاءِ دَاوُدَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَالعَمَلَ الَّذِي يُبَلِّغُنِي حُبَّكَ اللَّهُمَّ اجْعَلْ حُبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ نَفْسِي وَأَهْلِي وَمِنَ المَاءِ البَارِدِ قَالَ وَكَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ذَكَرَ دَاوُدَ يُحَدِّثُ عَنْهُ قَالَ كَانَ أَعْبَدَ البَشَرِ
کتاب 6: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولؐ سے محبت
مربوط حوالہ جات
خلفاء کی کتب
- خطابات نور: اردو
خطباتِ جمعہ
- محبت الہٰی ہے آںحضرتﷺ کی پیروی کریں یہ محبت میں بڑھادے گی: اردو
- خدا کی راہ میں تقویٰ شعار خرچ کرنے والے چاہئیں محبت کے نتیجہ میں خرچ کرنے سے خرچ کا سلیقہ آئے گا: اردو
- Friday Sermon, 21 April 2000: Prayer is the Fountain to the Miracles of Prophets: اردو
- روزوں کی اہمیت وفرضیت، فضائل رمضان: اردو
- قرآنِ کریم کی منتخب مختلف دعائیں، احادیث مبارکہ نبویہﷺ سے دعاؤں کا انتخاب: اردو
- اہم دعائیں: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی