حدیقۃ الصالحین 6009: احترام آدمیت ، یتامیٰ اور کمزوروں سے حسن سلوک شفقت علی خلق اللہ
حضرت ابو ذرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ایک آدمی راستے پر جا رہا تھا۔ اسے سخت پیاس لگی۔ وہ ایک کوئیں پر گیا اور اس میں اتر کر پانی پیا۔ جب وہ نکلا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک کتا ہانپ رہا ہے اور گیلی مٹی پیاس کے مارے چاٹ رہا ہے۔ اس نے دل میں کہا کہ پیاس کی وجہ سے اس کتے کو بھی اتنی ہی تکلیف پہنچی ہے جتنی تکلیف مجھے پہنچی تھی۔ یہ سوچ کر وہ دوبارہ کوئیں میں اترا۔ پانی سے اپنا موزا بھرا اور اس کو اپنے منہ میں پکڑ کر اوپر چڑھا اور کتے کو پانی پلایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے اس فعل کو قبول فرمایا اور اس کو بخش دیا۔ صحابہؓ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! کیا چارپایوں پر رحم کرنے سے بھی ہمیں ثواب ملے گا۔ آپﷺ نے فرمایا ہر زندہ جان پر رحم کرنے میں ثواب ہے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ ایک پیاسا کتا کنویں کا چکر لگا رہا تھا اور پیاس سے مرا جا رہا تھا کہ بنی اسرائیل کی ایک فاحشہ عورت نے دیکھ لیا۔ اس نے اپنا جوتا اتارا اور اس سے پانی بھر کر کتے کو پلایا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کی اس نیکی کی وجہ سے اسے بخش دیا۔
کتاب 76: احترام آدمیت ، یتامیٰ اور کمزوروں سے حسن سلوک شفقت علی خلق اللہ