حدیقۃ الصالحین 2032: اور دوسروں کی تحقیر

حضرت عبداللہ بن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے ایک مرتبہ منبر پر کھڑے ہو کر بآواز بلند فرمایا کہ اے لوگو! تم میں سے بعض بظاہر مسلمان ہیں لیکن ان کے دلوں میں ابھی ایمان راسخ نہیں ہوا، انہیں میں متنبہ کرتا ہوں کہ وہ مسلمانوں کو طعن و تشنیع کے ذریعہ تکلیف نہ دیں اور نہ ان کے عیبوں کا کھوج لگاتے پھریں ورنہ یاد رکھیں کہ جو شخص کسی کے عیب کی جستجو میں ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے اندر چھپے عیوب کو لوگوں پر ظاہر کرکے اس کو ذلیل و رسوا کر دیتا ہے اگرچہ وہ اپنے گھر کے اندر ہی کیوں نہ ہو۔

عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ المِنْبَرَ فَنَادَى بِصَوْتٍ رَفِيعٍ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ مَنْ قَدْ أَسْلَمَ بِلِسَانِهِ وَلَمْ يُفْضِ الإِيمَانُ إِلَى قَلْبِهِ لَا تُؤْذُوا المسْلِمِينَ وَلَا تُعَيِّرُوهُمْ وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ فَإِنَّهُ مَنْ یَتَّبَّع عَوْرَةَ أَخِيهِ المسْلِمِ یَتَبَّعَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ وَمَنْ یَتبعَ اللَّهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ وَلَوْ فِي جَوْفِ رَحْلِهِ

کتاب 106: اور دوسروں کی تحقیر

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • حضرت محمد رسول اللّٰہﷺ کے خلق لے کر چلیں تو فتح آپؐ کے قدم چومے گی۔ تمام دنیا کی فتح کا راز آپؐ کے حسن خلق میں ہے: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی