حدیقۃ الصالحین 4045: فتنے اور آخری زمانے کی علامات

حضرت انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ کیا میں تم سے وہ حدیث بیان نہ کروں جسے میں نے رسول اللہﷺ سے سُنا ہے اور میرے بعد تم سے اس حدیث کو کوئی بیان نہ کرے گا۔ میں نے آپؐ سے سنا ہے کہ ’’اس گھڑی‘‘ کی نشانیاں یہ ہیں کہ علم اٹھا دیا جائے گا اور جہالت ظاہر ہوگی اور زنا پھیل جائے گا اور شراب پی جائے گی ، مَرد مر جائیں گے اور عورتیں باقی رہیں گی یہاں تک کہ پچاس عورتوں کا ایک کفیل ہوگا۔

عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ أَلَا أُحَدِّثُكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُحَدِّثُكُمْ بِهِ أَحَدٌ بَعْدِي سَمِعْتُهُ مِنْهُ إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يُرْفَعَ الْعِلْمُ وَيَظْهَرَ الْجَهْلُ وَيَفْشُوَ الزِّنَا وَيُشْرَبَ الْخَمْرُ وَيَذْهَبَ الرِّجَالُ وَيَبْقَى النِّسَاءُ حَتَّى يَكُونَ لِخَمْسِينَ امْرَأَةً قَيِّمٌ وَاحِدٌ

کتاب 115: فتنے اور آخری زمانے کی علامات

آج 10 میں سے 10 باقی