حدیقۃ الصالحین 5094: ذکر الٰہی اور دعا کی اہمیت

حضرت ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ نبی ﷺ جب میرے گھر سے نکلتے تو اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھاتے اور یہ دعا کرتے ’’اے میرے اللہ! میں گمراہ ہونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اسی طرح گمراہ کیے جانے سے بھی۔ پھسلنے اور پھسلائے جانے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ظالم اور مظلوم بننے سے تیری پناہ مانگتا ہوں اور اس بات سے بھی کہ میں کسی سے جہالت سے پیش آؤں اور اس پر زیادتی کروں یا مجھ سے ایسا ناروا سلوک کیا جائے‘‘۔

عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ مَا خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَيْتِي قَطُّ إِلَّا رَفَعَ طَرْفَهُ إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ اللَّهُمَّ اِنِّی أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَضِلَّ أَوْ أُضَلَّ أَوْ أَزِلَّ أَوْ أُزَلَّ أَوْ أَظْلِمَ أَوْ أُظْلَمَ أَوْ أَجْهَلَ أَوْ يُجْهَلَ عَلَيَّ

کتاب 7: ذکر الٰہی اور دعا کی اہمیت

مربوط حوالہ جات

خطباتِ جمعہ

  • زکرًا رسولاً ایسا رسولؐ جو مجسم ذکر ہے۔ آپﷺ کے ذکر الہٰی کرنے کے حسین تذکرے: اردو
  • آنحضرت ﷺ کا خلق عظیم توکل علی اللّٰہ: اردو
آج 10 میں سے 10 باقی