سنن ابن ماجہ 304: کتاب الطھارة و سننھا

حضرت عبد اللہ بن مغفل ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں سے کوئی ہرگز اپنے نہانے کی جگہ پر پیشاب نہ کرے کیونکہ عموماً وسوسے اُسی سے ہوتے ہیں۔ ابو عبد اللہ بن ماجہ نے کہا کہ میں نے محمد بن یزید کو کہتے ہوئے سنا اور انہوں نے علی بن محمد بن طنافسی کو کہتے ہوئے سنا کہ یہ صرف گڑھے کی بات ہے ، آج تو نہیں۔ (آج کل) لوگوں کے غسل خانے چاک چونہ، صاروج تارکول کے ہیں۔ اگر کوئی پیشاب کرے اور پانی بہا دے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " لاَ يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي مُسْتَحَمِّهِ فَإِنَّ عَامَّةَ الْوَسْوَاسِ مِنْهُ " . قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ مَاجَهْ سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ مُحَمَّدٍ الطَّنَافِسِيَّ يَقُولُ إِنَّمَا هَذَا فِي الْحَفِيرَةِ فَأَمَّا الْيَوْمَ فَلاَ . فَمُغْتَسَلاَتُهُمُ الْجَصُّ وَالصَّارُوجُ وَالْقِيرُ فَإِذَا بَالَ فَأَرْسَلَ عَلَيْهِ الْمَاءَ لاَ بَأْسَ بِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

آج 10 میں سے 10 باقی