سنن ابن ماجہ 313: کتاب الطھارة و سننھا

حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں تمہارے لئے اس باپ کی طرح ہوں جو اپنے بچہ کے لئے ہوتا ہے۔ میں تم کو سکھاتا ہوں۔ جب تم بیت الخلاء جاؤ تو قبلہ کی طرف منہ نہ کرو اور نہ ہی اس کی طرف پیٹھ کرو اور آپؐ نے تین پتھر استعمال کرنے کا حکم دیا ، گوبر اور ہڈی کے استعمال سے منع فرمایا اور آپؐ نے منع فرمایا کہ آدمی اپنے دائیں ہاتھ سے صفائی کرے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنَّمَا أَنَا لَكُمْ مِثْلُ الْوَالِدِ لِوَلَدِهِ أُعَلِّمُكُمْ إِذَا أَتَيْتُمُ الْغَائِطَ فَلاَ تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلاَ تَسْتَدْبِرُوهَا " . وَأَمَرَ بِثَلاَثَةِ أَحْجَارٍ وَنَهَى عَنِ الرَّوْثِ وَالرِّمَّةِ وَنَهَى أَنْ يَسْتَطِيبَ الرَّجُلُ بِيَمِينِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

آج 10 میں سے 10 باقی