سنن ابن ماجہ 419: کتاب الطھارة و سننھا
حضرت ابن عمرؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے وضو کیا، ایک ایک بار (اعضاء کو دھویا) پھر فرمایا یہ وہ وضو ہے جس کے بغیر اللہ اپنے بندے سے نماز قبول نہیں کرتا، پھر وضو کیا، دو، دو بار (اعضاء دھو کر) اور فرمایا یہ وضو میں قابلِ قدر وضو ہے۔ پھر وضو کیا، تین، تین بار (اعضاء دھو کر) اور فرمایا یہ سب سے کامل وضو ہے اور یہ میرا وضو ہے اور خلیل اللہ ابراہیمؑ کا وضو ہے اور جس نے اس طرح وضو کیا، پھر اس سے فارغ ہونے کے بعد یہ دعا کی ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اور گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں‘‘ اُس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھولے جاتے ہیں جس میں سے چاہے داخل ہو جائے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلاَّدٍ الْبَاهِلِيُّ حَدَّثَنِي مَرْحُومُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْعَطَّارُ حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ زَيْدٍ الْعَمِّيُّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ تَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَاحِدَةً وَاحِدَةً فَقَالَ " هَذَا وُضُوءُ مَنْ لاَ يَقْبَلُ اللَّهُ مِنْهُ صَلاَةً إِلاَّ بِهِ " . ثُمَّ تَوَضَّأَ ثِنْتَيْنِ ثِنْتَيْنِ فَقَالَ " هَذَا وُضُوءُ الْقَدْرِ مِنَ الْوُضُوءِ " . وَتَوَضَّأَ ثَلاَثًا ثَلاَثًا وَقَالَ " هَذَا أَسْبَغُ الْوُضُوءِ وَهُوَ وُضُوئِي وَوُضُوءُ خَلِيلِ اللَّهِ إِبْرَاهِيمَ وَمَنْ تَوَضَّأَ هَكَذَا ثُمَّ قَالَ عِنْدَ فَرَاغِهِ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ فُتِحَ لَهُ ثَمَانِيَةُ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی