سنن ابن ماجہ 600: کتاب الطھارة و سننھا
حضرت زینب بنتِ امِّ سلمہ ؓ نے اپنی والدہ حضرت ام المؤمنین امِّ سلمہؓ سے روایت کی انہوں نے بیان فرمایا کہ حضرت اُمِّ سُلَیْم نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپؐ سے عورت کے بارہ میں پوچھا جو نیند میں وہ دیکھے جو مرد دیکھتا ہے۔ حضور ﷺ نے فرمایا ہاں، جب وہ پانی دیکھے تو غسل کرے۔ میں نے کہا تم نے تو عورتوں کو شرمندہ کردیا۔ کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ نبی ﷺ نے فرمایا تیرا بھلا ہو، تو پھر اس کا بچہ اس کے مشابہ کیسے ہوتا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّهَا أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ جَاءَتْ أُمُّ سُلَيْمٍ إِلَى النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَسَأَلَتْهُ عَنِ الْمَرْأَةِ تَرَى فِي مَنَامِهَا مَا يَرَى الرَّجُلُ قَالَ " نَعَمْ إِذَا رَأَتِ الْمَاءَ فَلْتَغْتَسِلْ " . فَقُلْتُ فَضَحْتِ النِّسَاءَ وَهَلْ تَحْتَلِمُ الْمَرْأَةُ قَالَ النَّبِيُّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " تَرِبَتْ يَمِينُكِ فَبِمَ يُشْبِهُهَا وَلَدُهَا إِذًا " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی