سنن ابن ماجہ 603: کتاب الطھارة و سننھا

حضرت ام المؤمنین ام سلمہؓ نے بیان فرمایا کہ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں ایک ایسی عورت ہوں جو اپنے سر کی مینڈھیوں کو مضبوطی سے باندھتی ہوں۔ کیا میں اُنہیں غسلِ جنابت کے لئے کھولا کروں؟ حضور ﷺ نے فرمایا تمہارے لئے صرف اتنا کافی ہے کہ (اپنے دونوں ہاتھوں کی) تین اُوک پانی بھر کر سر پر ڈال لو۔ پھر اپنے سارے جسم پر پانی ڈال لو۔ پس تم پاک ہوجاؤگی۔ یا یہ فرمایا تب تم پاک ہو گئیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي أَفَأَنْقُضُهُ لِغُسْلِ الْجَنَابَةِ فَقَالَ " إِنَّمَا يَكْفِيكِ أَنْ تَحْثِي عَلَيْهِ ثَلاَثَ حَثَيَاتٍ مِنْ مَاءٍ ثُمَّ تُفِيضِي عَلَيْكِ مِنَ الْمَاءِ فَتَطْهُرِينَ " . أَوْ قَالَ " فَإِذَا أَنْتِ قَدْ طَهُرْتِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

آج 10 میں سے 10 باقی