سنن ابن ماجہ 604: کتاب الطھارة و سننھا
عبید بن عمیر نے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ تک یہ بات پہنچی کہ حضرت عبد اللہ بن عمروؓ اپنی بیویوں کو جب وہ غُسل کریں حکم دیتے ہیں کہ وہ اپنے سر کے بالوں کو کھولا کریں۔ انہوں (حضرت عائشہؓ) نے کہا اس ابن عمروؓ پر تعجب ہے۔ وہ اُن کو یہ حکم کیوں نہیں دے دیتے کہ وہ اپنے سر ہی منڈوا دیں۔ میں اور رسول اللہ ﷺ تو ایک ہی برتن سے غسل کر لیا کرتے تھے۔ میں اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں کرتی تھی کہ اپنے سر پر تین بار پانی ڈال لوں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ بَلَغَ عَائِشَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَأْمُرُ نِسَاءَهُ إِذَا اغْتَسَلْنَ أَنْ يَنْقُضْنَ رُءُوسَهُنَّ فَقَالَتْ يَا عَجَبًا لاِبْنِ عَمْرٍو هَذَا أَفَلاَ يَأْمُرُهُنَّ أَنَّ يَحْلِقْنَ رُءُوسَهُنَّ لَقَدْ كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ نَغْتَسِلُ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ فَلاَ أَزِيدُ عَلَى أَنْ أُفْرِغَ عَلَى رَأْسِي ثَلاَثَ إِفْرَاغَاتٍ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی