سنن ابن ماجہ 637: کتاب الطھارة و سننھا
حضرت ام سلمہ ؓ نے بیان فرمایا کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ آپؐ کے لحاف میں تھی اور میں نے اپنے میں وہ پایا جو عورتیں پاتی ہیں یعنی حیض (کا احساس ہوا)۔ میں چپکے سے لحاف سے نکل گئی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کیا تم حائضہ ہوگئی ہو؟ میں نے عرض کیا میں نے اپنے میں وہ محسوس کیا جو عورتیں حیض میں محسوس کرتی ہیں۔ حضور ؐ نے فرمایا یہ وہ ہے جو اللہ نے آدم کی بیٹیوں کے لئے لکھ دیا ہے۔ حضرت ام سلمہ ؓ نے بتایا کہ میں گئی اور اپنی حالت کو درست کیا، پھر واپس آئی۔ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا ادھر آجاؤ اور میرے ساتھ لحاف میں داخل ہوجاؤ۔ وہ کہتی ہیں میں آپؐ کے ساتھ (لحاف میں) داخل ہوگئی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي لِحَافِهِ فَوَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ مِنَ الْحَيْضَةِ فَانْسَلَلْتُ مِنَ اللِّحَافِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " أَنَفِسْتِ " . قُلْتُ وَجَدْتُ مَا تَجِدُ النِّسَاءُ مِنَ الْحَيْضَةِ . قَالَ " ذَلِكَ مَا كَتَبَ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ " . قَالَتْ فَانْسَلَلْتُ فَأَصْلَحْتُ مِنْ شَأْنِي ثُمَّ رَجَعْتُ فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " تَعَالَىْ فَادْخُلِي مَعِي فِي اللِّحَافِ " . قَالَتْ فَدَخَلْتُ مَعَهُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی