سنن ابن ماجہ 642: کتاب الطھارة و سننھا

حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت اسماء ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے حائضہ عورت کے غسل کے بارے میں سوال کیا۔ حضور ﷺ نے فرمایا تم میں سے ہر کوئی پانی اور بیری (کے پتے) لے اور وہ صفائی کرے اور اچھی طرح صفائی کرے _ یا (فَتُحْسِنُ الطُّھُوْرَ کی بجائے) فرمایا تَبْلُغُ فِی الطُّھُوْرِ _ پھر اپنے سر پر پانی ڈالے اور اُسے اچھی طرح سے مَلے یہاں تک کہ پانی سر کے بالوں کی جڑھوں تک پہنچ جائے۔ پھر اپنے اوپر پانی ڈالے، پھر ایک مشک لگا ہوا پھاہا لے اور اس کے ذریعہ صفائی کرے۔ حضرت اسماءؓ نے عرض کیا اس کے ذریعہ میں کیسے صفائی کروں؟ حضور ﷺ نے فرمایا سُبحان اللہ ! اس سے صفائی کرو۔ حضرت عائشہؓ نے سرگوشی کے انداز میں کہا جہاں جہاں خون کے آثار پاؤ وہاں لگاؤ۔ حضرت عائشہ ؓ فرماتی ہیں پھر اس نے حضور ؐ سے غسل جنابت کے بارے میں سوال کیا۔ حضور ﷺ نے فرمایا تم میں سے ہر ایک پانی لے اور صفائی کرے اور خوب اچھی طرح صفائی کرے _ یا (فَتُحْسِنُ الطُّھُوْرَ کی بجائے) فرمایا تَبْلُغُ فِی الطُّھُوْرِ _ پھر اپنے سر پر پانی ڈالے اور اُسے اچھی طرح سے مَلے یہاں تک کہ پانی اس کے سر کی جڑھوں تک پہنچ جائے پھر اپنے جسم پر پانی بہائے۔ حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا انصار کی عورتیں کیا ہی اچھی عورتیں ہیں، دین سیکھنے میں حیا ان کو مانع نہیں ہوئی۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ قَالَ سَمِعْتُ صَفِيَّةَ تُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أَسْمَاءَ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْمَحِيضِ فَقَالَ " تَأْخُذُ إِحْدَاكُنَّ مَاءَهَا وَسِدْرَهَا فَتَطْهُرُ فَتُحْسِنُ الطُّهُورَ أَوْ تَبْلُغُ فِي الطُّهُورِ ثُمَّ تَصُبُّ عَلَى رَأْسِهَا فَتَدْلُكُهُ دَلْكًا شَدِيدًا حَتَّى تَبْلُغَ شُئُونَ رَأْسِهَا ثُمَّ تَصُبُّ عَلَيْهَا الْمَاءَ ثُمَّ تَأْخُذُ فِرْصَةً مُمَسَّكَةً فَتَطْهُرُ بِهَا " . قَالَتْ أَسْمَاءُ كَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا قَالَ " سُبْحَانَ اللَّهِ تَطَهَّرِي بِهَا " . قَالَتْ عَائِشَةُ - كَأَنَّهَا تُخْفِي ذَلِكَ - تَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ . قَالَتْ وَسَأَلَتْهُ عَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ . فَقَالَ " تَأْخُذُ إِحْدَاكُنَّ مَاءَهَا فَتَطْهُرُ فَتُحْسِنُ الطُّهُورَ أَوْ تَبْلُغُ فِي الطُّهُورِ حَتَّى تَصُبَّ الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهَا فَتَدْلُكُهُ حَتَّى تَبْلُغَ شُئُونَ رَأْسِهَا ثُمَّ تُفِيضُ الْمَاءَ عَلَى جَسَدِهَا . فَقَالَتْ عَائِشَةُ نِعْمَ النِّسَاءُ نِسَاءُ الأَنْصَارِ لَمْ يَمْنَعْهُنَّ الْحَيَاءُ أَنْ يَتَفَقَّهْنَ فِي الدِّينِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

آج 10 میں سے 10 باقی