سنن ابن ماجہ 644: کتاب الطھارة و سننھا

حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ یہود گھر میں حائضہ عورت کے ساتھ نہیں بیٹھا کرتے تھے اور نہ ہی کھاتے اور پیتے۔ وہ (حضرت انسؓ) کہتے ہیں اس کا ذکر نبی ﷺ کی خدمت میں کیا گیا تو اللہ نے یہ نازل کیا وَ یَسْأَلُوْنَکَ عَنِ الْمَحِیْضِ قُلْ ھُوَ اَذًی فَاعْتِزِلُوا النِّسَآئَ فِی الْمَحِیْضِ (ترجمہ) اور وہ تجھ سے حیض کی حالت کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ تو کہہ دے کہ یہ ایک تکلیف (کی حالت) ہے۔ پس حیض کے دوران عورتوں سے الگ رہو۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا سب کچھ کرو سوائے مقاربت کے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ الْيَهُودَ كَانُوا لاَ يَجْلِسُونَ مَعَ الْحَائِضِ فِي بَيْتٍ وَلاَ يَأْكُلُونَ وَلاَ يَشْرَبُونَ . قَالَ فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَأَنْزَلَ اللَّهُ {وَيَسْأَلُونَكَ عَنِ الْمَحِيضِ قُلْ هُوَ أَذًى فَاعْتَزِلُوا النِّسَاءَ فِي الْمَحِيضِ} فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " اصْنَعُوا كُلَّ شَىْءٍ إِلاَّ الْجِمَاعَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 2: کتاب الطھارة و سننھا

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

2:223

آج 10 میں سے 10 باقی