سنن ابن ماجہ 646: کتاب الطھارة و سننھا
حضرت عائشہ ؓ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ایسی عورت کے بارے میں فرمایا جو طُہر کے بعد وہ دیکھے جو اُسے شک میں ڈالے۔ آپؐ نے فرمایا یہ تو صرف ایک رگ ہے یا فرمایا رگیں ہیں۔ راوی محمد بن یحییٰ نے کہا طُہر کے بعد سے مراد غسل کے بعد۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى عَنْ شَيْبَانَ النَّحْوِيِّ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ بَكْرٍ أَنَّهَا أَخْبَرَتْ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فِي الْمَرْأَةِ تَرَى مَا يَرِيبُهَا بَعْدَ الطُّهْرِ قَالَ " إِنَّمَا هِيَ عِرْقٌ أَوْ عُرُوقٌ " . قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى يُرِيدُ بَعْدَ الطُّهْرِ بَعْدَ الْغُسْلِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی