سنن ابن ماجہ 667: کتاب الصلاة

سلیمان بن بریدہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور نماز کے وقت کے بارے میں سوال کیا۔ حضور ﷺ نے فرمایا یہ دو دن ہمارے ساتھ نماز پڑھو۔ جب سورج ڈھل گیا تو آپؐ نے بلالؓ کو اذان دینے کا ارشاد فرمایا۔ اُنہوں نے اذان دی۔ پھر آپؐ نے انہیں (بلالؓ) ارشاد فرمایا۔ اُنہوں نے نمازِ ظہر کے لئے اقامت کہی۔ پھر آپؐ نے انہیں (بلالؓ) ارشاد فرمایا۔ اُنہوں نے عصر کی اقامت کہی جبکہ سورج بلند صاف روشن تھا۔ پھر آپؐ نے انہیں ارشاد فرمایا تو انہوں نے مغرب کی اقامت کہی جب سورج غروب ہوا۔ پھر آپؐ نے انہیں ارشاد فرمایا تو انہوں نے عشاء کی اقامت کہی جبکہ شفق غائب ہو گئی تھی۔ پھر آپؐ نے انہیں ارشاد فرمایا تو انہوں نے فجر کے لئے اقامت کہی جب فجر طلوع ہوئی۔ پھر جب دوسرا دِن ہوا آپؐ نے انہیں ارشاد فرمایا تو انہوں نے ظہر کی اذان دی اور اسے (ظُہر کو) ٹھنڈا کیا اور خوب ٹھنڈا کیا۔ پھر آپؐ نے عصر پڑھی جبکہ سورج بلند تھا لیکن (پہلے روز سے) تاخیر کر کے پڑھی۔ پھر شفق کے غائب ہونے سے پہلے مغرب پڑھی اور رات کا ایک تہائی حصہ گزرنے کے بعد آپؐ نے عشاء پڑھی۔ پھر آپؐ نے خوب روشن کر کے فجر پڑھی۔ پھر آپؐ نے فرمایا وہ نماز کے وقت کے بارہ میں پوچھنے والا کہاں ہے؟ اس پر اُس آدمی نے عرض کیا میں ہوں، یا رسولؐ اللہ! فرمایا تمہاری نمازوں کے اوقات جو تم نے دیکھا ان کے درمیان ہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الأَزْرَقُ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاَةِ فَقَالَ " صَلِّ مَعَنَا هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ " . فَلَمَّا زَالَتِ الشَّمْسُ أَمَرَ بِلاَلاً فَأَذَّنَ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الظُّهْرَ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ بَيْضَاءُ نَقِيَّةٌ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ حِينَ غَابَتِ الشَّمْسُ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْعِشَاءَ حِينَ غَابَ الشَّفَقُ ثُمَّ أَمَرَهُ فَأَقَامَ الْفَجْرَ حِينَ طَلَعَ الْفَجْرُ فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْيَوْمِ الثَّانِي أَمَرَهُ فَأَذَّنَ الظُّهْرَ فَأَبْرَدَ بِهَا وَأَنْعَمَ أَنْ يُبْرِدَ بِهَا ثُمَّ صَلَّى الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ مُرْتَفِعَةٌ أَخَّرَهَا فَوْقَ الَّذِي كَانَ وَصَلَّى الْمَغْرِبَ قَبْلَ أَنْ يَغِيبَ الشَّفَقُ وَصَلَّى الْعِشَاءَ بَعْدَمَا ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ وَصَلَّى الْفَجْرَ فَأَسْفَرَ بِهَا ثُمَّ قَالَ " أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلاَةِ " . فَقَالَ الرَّجُلُ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ " وَقْتُ صَلاَتِكُمْ بَيْنَ مَا رَأَيْتُمْ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 3: کتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی