سنن ابن ماجہ 668: کتاب الصلاة

ابن شہاب سے روایت ہے کہ وہ حضرت عمر بن عبد العزیزؒ کے گدیلے پر بیٹھے ہوئے تھے جبکہ وہ مدینہ کے امیر تھے اور اُن کے ساتھ عروہ بن زبیر بھی تھے۔ حضرت عمر بن عبد العزیزؒ نے نماز عصر کی ادائیگی میں کچھ تاخیر کردی۔ اس پر عُروہ نے اُنہیں کہا دیکھیں! حضرت جبریلؑ اترے اور رسول اللہ ﷺ کے امام کے طور پر نماز پڑھی۔ حضرت عمر (بن عبد العزیزؒ) نے اُن سے کہا اے عروہ! تم جانتے ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ انہوں نے کہا میں نے بشیر بن ابی مسعود کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے حضرت ابو مسعودؓ کو کہتے سنا ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت جبریلؑ اترے اور مجھے نماز پڑھائی۔ میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی، پھر ان کے ساتھ نماز پڑھی، پھر ان کے ساتھ نماز پڑھی ، پھر نماز پڑھی، پھر میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی، اپنی انگلیوں پر پانچ نمازوں کا حساب کر رہے تھے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ كَانَ قَاعِدًا عَلَى مَيَاثِرِ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ فِي إِمَارَتِهِ عَلَى الْمَدِينَةِ وَمَعَهُ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ فَأَخَّرَ عُمَرُ الْعَصْرَ شَيْئًا فَقَالَ لَهُ عُرْوَةُ أَمَا إِنَّ جِبْرِيلَ نَزَلَ فَصَلَّى إِمَامَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ . فَقَالَ لَهُ عُمَرُ اعْلَمْ مَا تَقُولُ يَا عُرْوَةُ . قَالَ سَمِعْتُ بَشِيرَ بْنَ أَبِي مَسْعُودٍ يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا مَسْعُودٍ يَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " نَزَلَ جِبْرِيلُ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتَ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ " . يَحْسُبُ بِأَصَابِعِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 3: کتاب الصلاة

آج 10 میں سے 10 باقی