سنن ابن ماجہ 671: کتاب الصلاة
مُغیث بن سُمَی نے بیان کیا کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیرؓ کے ساتھ فجر کی نماز جُھٹ پُٹے میں ادا کی پھر جب انہوں نے سلام پھیرا، میں حضرت ابن عمرؓ کی طرف متوجہ ہوا اور میں نے کہا یہ کیا نماز ہے ؟ انہوں نے کہا رسول اللہ ﷺ، حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ یہی ہماری نماز تھی۔ جب حضرت عمرؓ زخمی کئے گئے تو حضرت عثمانؓ اس (فجر) کو خوب روشن کر کے پڑھنے لگے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا نَهِيكُ بْنُ يَرِيمَ الأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا مُغِيثُ بْنُ سُمَىٍّ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الصُّبْحَ بِغَلَسٍ فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ الصَّلاَةُ قَالَ هَذِهِ صَلاَتُنَا كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَلَمَّا طُعِنَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی