سنن ابن ماجہ 706: کتاب الأذان والسنة فیھا

محمد بن عبد اللہ بن زید اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے (نماز کے بلانے کے لئے) بگل کا سوچا، پھر ناقوس کا ارشاد فرمایا، پس وہ تراشا گیا۔ پھر حضرت عبد اللہؓ بن زید کو خواب دکھائی گئی انہوں نے بتایا میں نے خواب میں ایک آدمی دیکھا۔ اُس پر دو سبز کپڑے تھے اور وہ آدمی ناقوس اٹھائے ہوئے تھا۔ میں نے اُس کو (خواب میں ہی) کہا اے اللہ کے بندے تم یہ ناقوس فروخت کرو گے؟ اُس نے کہا تم اس سے کیا کرو گے؟ میں نے کہا کہ میں اس کے ذریعہ نماز کیلئے بلایا کروں گا۔ اُس نے کہا کیا میں تجھے اس سے بہتر طریق نہ بتاؤں؟ میں نے کہا وہ کیا ہے؟ اس نے کہا تو کہ اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّہِ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّہ حَیَّ عَلَی الصَّلَاۃِ حَیَّ عَلَی الصَّلَاۃ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ (ترجمہ) اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ نماز کی طرف آؤ، نماز کی طرف آؤ۔ کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ۔ اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ راوی کہتے ہیں حضرت عبد اللہؓ بن زید نکلے اور وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور حضور ﷺ کو اپنی رؤیا بتائی۔ انہوں نے عرض کیا یارسولؐ اللہ! میں نے (خواب میں) ایک آدمی دیکھا اُس پر دو سبز کپڑے تھے وہ ناقوس اٹھائے ہوئے تھا۔ پھر ساری بات آپؐ کے سامنے بیان کی۔ رسول اللہ ﷺ نے (صحابہؓ سے) فرمایا تمہارے دوست نے رؤیا دیکھی ہے (پھر عبد اللہ بن زیدؓ کو ارشاد فرمایا) تم بلالؓ کے ساتھ مسجد جاؤ اور اُسے یہ (کلمات) بتاتے جاؤ اور وہ ان کو بلند آواز سے پکاریں کیونکہ تمہاری نسبت وہ زیادہ بلند آواز والے ہیں۔ انہوں (حضرت عبد اللہ بن زیدؓ) نے کہا کہ میں بلالؓ کے ساتھ مسجد کی طرف گیا اور میں انہیں یہ (کلمات) بتاتا جاتا اور وہ انہیں بلند آواز کے ساتھ پکارتے جاتے۔ حضرت عمر بن خطابؓ نے یہ آواز سنی۔ وہ باہر تشریف لائے اور انہوں نے عرض کیا یارسولؐ اللہ! خدا کی قسم میں نے بھی خواب میں وہی دیکھا جو اُنہوں نے دیکھا۔ (راوی) اَبُوعُبَید نے کہا مجھے (راوی) ابو بکر حَکَمی نے خبر دی کہ حضرت عبد اللہؓ بن زید انصاری نے اس ضمن میں اپنے اشعار کہے: میں جلال اور عزت والے اللہ کی اذان سکھلانے پر بہت تعریف کرتا ہوں، جب کہ میرے پاس اللہ کی طرف سے بشارت دینے والا یہ (اذان) لے کر آیا۔ کیا ہی معزز ہے وہ بشارت دینے والا اور وہ میرے پاس ان کو متواتر تین راتیں لاتا رہا اور جب بھی آیا مجھے عزت میں بڑھایا۔

حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مَيْمُونٍ الْمَدَنِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَدْ هَمَّ بِالْبُوقِ وَأَمَرَ بِالنَّاقُوسِ فَنُحِتَ فَأُرِيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ فِي الْمَنَامِ قَالَ رَأَيْتُ رَجُلاً عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ يَحْمِلُ نَاقُوسًا فَقُلْتُ لَهُ يَا عَبْدَ اللَّهِ تَبِيعُ النَّاقُوسَ قَالَ وَمَا تَصْنَعُ بِهِ قُلْتُ أُنَادِي بِهِ إِلَى الصَّلاَةِ . قَالَ أَفَلاَ أَدُلُّكَ عَلَى خَيْرٍ مِنْ ذَلِكَ قُلْتُ وَمَا هُوَ قَالَ تَقُولُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الصَّلاَةِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ حَىَّ عَلَى الْفَلاَحِ . اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ . قَالَ فَخَرَجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَيْدٍ حَتَّى أَتَى رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ فَأَخْبَرَهُ بِمَا رَأَى . قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْتُ رَجُلاً عَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ يَحْمِلُ نَاقُوسًا . فَقَصَّ عَلَيْهِ الْخَبَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ " إِنَّ صَاحِبَكُمْ قَدْ رَأَى رُؤْيَا فَاخْرُجْ مَعَ بِلاَلٍ إِلَى الْمَسْجِدِ فَأَلْقِهَا عَلَيْهِ وَلْيُنَادِ بِلاَلٌ فَإِنَّهُ أَنْدَى صَوْتًا مِنْكَ " . قَالَ فَخَرَجْتُ مَعَ بِلاَلٍ إِلَى الْمَسْجِدِ فَجَعَلْتُ أُلْقِيهَا عَلَيْهِ وَهُوَ يُنَادِي بِهَا . قَالَ فَسَمِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِالصَّوْتِ فَخَرَجَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْتُ مِثْلَ الَّذِي رَأَى . قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ فَأَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرٍ الْحَكَمِيُّ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدٍ الأَنْصَارِيَّ قَالَ فِي ذَلِكَ أَحْمَدُ اللَّهَ ذَا الْجَلاَلِ وَذَا الإِكْرَامِ حَمْدًا عَلَى الأَذَانِ كَثِيرًا إِذْ أَتَانِي بِهِ الْبَشِيرُ مِنَ اللَّهِ فَأَكْرِمْ بِهِ لَدَىَّ بَشِيرًا فِي لَيَالٍ وَالَى بِهِنَّ ثَلاَثٍ كُلَّمَا جَاءَ زَادَنِي تَوْقِيرًا

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 4: کتاب الأذان والسنة فیھا

آج 10 میں سے 10 باقی