سنن ابن ماجہ 709: کتاب الأذان والسنة فیھا
حضرت ابو مَحذُورہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اذان سکھائی انیس 19 کلمات اور اقامت (سکھائی) سترہ 17 کلمات۔ اذان (یہ ہے) اَللَّہُ أَکْبَر اَللَّہُ أَکْبَر اَللَّہُ أَکْبَر اَللَّہُ أَکْبَر أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلَہَ إِلَّا اللَّہ أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلَہَ إِلَّا اللَّہ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّہ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّہ أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلَہَ إِلَّا اللَّہ أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلَہَ إِلَّا اللَّہ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّہ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّہ حَیََّّ عَلَی الصَّلَاۃ حَیََّّ عَلَی الصَّلَاۃ حَیَّ عَلَی الْفَلَاح حَیَّ عَلَی الْفَلَاح اللَّہُ أَکْبَر اللَّہُ أَکْبَر لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ (ترجمہ) اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ نماز کیلئے آؤ، نماز کیلئے آؤ۔ کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ۔ اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ اور اقامت کے سترہ کلمات اَللَّہُ أَکْبَر اَللَّہُ أَکْبَر اَللَّہُ أَکْبَر اَللَّہُ أَکْبَر۔ أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلَہَ إِلَّا اللَّہ۔ أَشْہَدُ أَنْ لَّا إِلَہَ إِلَّا اللَّہ۔ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّہ أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّہ۔ حَیََّّ عَلَی الصَّلَاۃِ حَیََّّ عَلَی الصَّلَاۃِ۔ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ حَیَّ عَلَی الْفَلَاحِ۔ قَدْ قَامَتِ الصَّلاۃُ قَدْ قَامَتِ الصَّلاۃُ۔ اللَّہُ أَکْبَرُ اللَّہُ أَکْبَرُ۔ لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّہُ (ترجمہ) اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدؐ اللہ کے رسول ہیں۔ نماز کی طرف آؤ۔ نماز کی طرف آؤ۔ کامیابی کی طرف آؤ۔ کامیابی کی طرف آؤ۔ کھڑی ہوگئی نماز۔ کھڑی ہوگئی نماز۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔
Urdu translation: Noor Foundation