سنن ابن ماجہ 733: کتاب الأذان والسنة فیھا
ابو شَعثاء نے بیان کیا ہم مسجد میں حضرت ابوہریرہؓ کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ مؤذن نے اذان دی اور ایک شخص مسجد سے جانے کے لئے اُٹھا تو حضرت ابوہریرہؓ نے اپنی نظروں سے اس کا پیچھا کیا حتی کہ وہ مسجد سے نکل گیا۔ اس پر حضرت ابوہریرہؓ نے کہا کہ جہاں تک اس (شخص) کا تعلق ہے تو اس نے حضرت ابو القاسم ﷺ کی نافرمانی کی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ قَالَ كُنَّا قُعُودًا فِي الْمَسْجِدِ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ فَأَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ الْمَسْجِدِ يَمْشِي فَأَتْبَعَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ بَصَرَهُ حَتَّى خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی