سنن ابن ماجہ 76: كتاب المقدمة
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اور آپؐ صادق و مصدوق ہیں (یعنی آپؐ سچے ہیں اور آپؐ کو سچ ہی عنایت فرمایا گیا ہے) تم میں سے ہر ایک کا تخلیقی مواد اس کی ماں کے پیٹ میں چالیس دن جمع کیا جاتا ہے۔ پھر اسی طرح وہ چمٹنے والا بن جاتا ہے اور پھر اسی طرح ایک گوشت کا ٹکڑا بن جاتا ہے پھر اس کی طرف اللہ ایک فرشتہ بھیجتا ہے اور اسے چار باتوں کا حکم دیا جاتا ہے۔ پس اللہ اسے کہتا ہے کہ اس کا عمل لکھ اور اس کی عمر لکھ اور اس کا رزق لکھ اور بدبخت ہے یا نیک بخت۔ قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ تم میں سے کوئی اہل جنت کے عمل کرتا چلا جاتا ہے، یہاں تک کہ اس کے اور جنت کے درمیان ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے اور اس کے متعلق لکھا ہوا اس پر غالب آجاتا ہے اور وہ جہنمیوں والے عمل کرتا ہے اور اس میں داخل ہو جاتا ہے اور تم میں سے کوئی دوزخیوں والے عمل کرتا چلا جاتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور اس (دوزخ) کے درمیان صرف ایک ہاتھ فاصلہ رہ جاتا ہے اور اس کے متعلق لکھا ہوا اس پر غالب آجاتا ہے اور وہ جنتیوں جیسے عمل کرتا ہے اور اس میں داخل ہو جاتا ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ وَأَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَهُوَ الصَّادِقُ الْمَصْدُوقُ قَالَ " يُجْمَعُ خَلْقُ أَحَدِكُمْ فِي بَطْنِ أُمِّهِ أَرْبَعِينَ يَوْمًا ثُمَّ يَكُونُ عَلَقَةً مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ يَكُونُ مُضْغَةً مِثْلَ ذَلِكَ ثُمَّ يَبْعَثُ اللَّهُ إِلَيْهِ الْمَلَكَ فَيُؤْمَرُ بِأَرْبَعِ كَلِمَاتٍ فَيَقُولُ اكْتُبْ عَمَلَهُ وَأَجَلَهُ وَرِزْقَهُ وَشَقِيٌّ أَمْ سَعِيدٌ . فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ حَتَّى مَا يَكُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا إِلاَّ ذِرَاعٌ فَيَسْبِقُ عَلَيْهِ الْكِتَابُ فَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ فَيَدْخُلُهَا وَإِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ حَتَّى مَا يَكُونُ بَيْنَهُ وَبَيْنَهَا إِلاَّ ذِرَاعٌ فَيَسْبِقُ عَلَيْهِ الْكِتَابُ فَيَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيَدْخُلُهَا " .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 1: كتاب المقدمة