سنن ابن ماجہ 77: كتاب المقدمة

ابن دیلمی نے بیان کیا کہ میرے دل میں تقدیر کے بارے میں کچھ خیال پیدا ہو گیا اور مجھے اندیشہ ہوا کہ وہ میرے دین اور کام کو ہی بگاڑ نہ دے۔ میں حضرت ابی بن کعب ؓ کے پاس آیا اور میں نے کہا اے ابو منذر! میرے دل میں اس تقدیر کے بارے میں کچھ خیال پیدا ہو گیا ہے اور میں اپنے دین اور کام کے بارے میں ڈرتا ہوں، پس مجھے کوئی ایسی بات اس بارہ میں بتائیے۔ شاید اللہ مجھے فائدہ پہنچائے۔ انہوں (حضرت ابومنذرؓ) نے کہا اگر اللہ اپنے آسمانوں والوں کو عذاب دے اور اپنی زمین والوں کو عذاب دے تو عذاب تو دے گا مگر اُن پر ظلم کرنے والا نہیں ہوگا اور اگر ان پر رحم کرے تو اُن سے اس کی رحمت ان کے اعمال سے زیادہ ہوگی۔ اگر تیرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو یا احد پہاڑ کے برابر وہ ہو جسے تو اللہ کی راہ میں خرچ کرے تو وہ تجھ سے قبول نہ کیا جائے گا یہاں تک کہ تو تقدیر پر ایمان لائے اور تو جان لے جو تجھے پہنچا وہ تجھ سے خطا جانے والا نہیں تھا اور جو تجھے نہیں پہنچا وہ تجھے پہنچنے والا نہیں تھا اور اگر تو اس کے علاوہ کسی اور (عقیدے) پر مرے تو جہنم میں داخل ہوگا اور تجھ پر کوئی حرج نہیں اگر تو میرے بھائی عبد اللہ بن مسعودؓ کے پاس جائے اور ان سے پوچھے۔ تو میں حضرت عبد اللہؓ کے پاس آیا اور ان سے پوچھا انہوں نے وہی کہا جو حضرت اُبیَؓ نے کہا تھا اور مجھے یہ بھی کہا تجھ پر کوئی حرج نہیں اگر تو حذیفہ ؓ کے پاس جائے۔ میں حضرت حذیفہ ؓ کے پاس آیا اور میں نے ان سے پوچھا۔ انہوں نے بھی وہی کہا جو ان دونوں نے کہا تھا اور کہا حضرت زید بن ثابتؓ کے پاس جاؤ اور ان سے پوچھو۔ پس میں حضرت زیدؓ بن ثابت کے پاس آیا اور میں نے ان سے پوچھا؟ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ اگر اللہ اپنے آسمانوں والوں اور اپنی زمین والوں کو عذاب دے تو وہ اُن کو عذاب دے گا مگر وہ ان پر ظلم کرنے والا نہیں ہوگا اور اگر وہ رحم کرے تو اس کی رحمت ان کے اعمال سے زیادہ ہے۔ اگر تیرے پاس احد کے برابر سونا ہو، یا فرمایا احد پہاڑ کے برابر سونا ہو جسے تم اللہ کے راستے میں خرچ کرو تو وہ اس کو تم سے قبول نہیں کرے گا جب تک تم ساری تقدیر پر ایمان نہ لاؤ اور تم جان لو کہ جو تمہیں پہنچا وہ تم سے خطا جانے والا نہیں تھا اور جو تجھے نہیں پہنچا وہ تمہیں پہنچنے والا نہیں تھا اور اگر تو اس کے علاوہ کسی اور (عقیدے) پر مرے تو جہنم میں داخل ہوگا۔

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا سِنَانٍ عَنْ وَهْبِ بْنِ خَالِدٍ الْحِمْصِيِّ عَنِ ابْنِ الدَّيْلَمِيِّ قَالَ وَقَعَ فِي نَفْسِي شَىْءٌ مِنْ هَذَا الْقَدَرِ خَشِيتُ أَنْ يُفْسِدَ عَلَىَّ دِينِي وَأَمْرِي فَأَتَيْتُ أُبَىَّ بْنَ كَعْبٍ فَقَلْتُ أَبَا الْمُنْذِرِ إِنَّهُ قَدْ وَقَعَ فِي قَلْبِي شَىْءٌ مِنْ هَذَا الْقَدَرِ فَخَشِيتُ عَلَى دِينِي وَأَمْرِي فَحَدِّثْنِي مِنْ ذَلِكَ بِشَىْءٍ لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعَنِي بِهِ . فَقَالَ لَوْ أَنَّ اللَّهَ عَذَّبَ أَهْلَ سَمَوَاتِهِ وَأَهْلَ أَرْضِهِ لَعَذَّبَهُمْ وَهُوَ غَيْرُ ظَالِمٍ لَهُمْ وَلَوْ رَحِمَهُمْ لَكَانَتْ رَحْمَتُهُ خَيْرًا لَهُمْ مِنْ أَعْمَالِهِمْ . وَلَوْ كَانَ لَكَ مِثْلُ جَبَلِ أُحُدٍ ذَهَبًا أَوْ مِثْلُ جَبَلِ أُحُدٍ تُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا قُبِلَ مِنْكَ حَتَّى تُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ . فَتَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ وَأَنَّ مَا أَخْطَأَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَكَ . وَأَنَّكَ إِنْ مُتَّ عَلَى غَيْرِ هَذَا دَخَلْتَ النَّارَ وَلاَ عَلَيْكَ أَنْ تَأْتِيَ أَخِي عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ فَتَسْأَلَهُ . فَأَتَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ فَسَأَلْتُهُ فَذَكَرَ مِثْلَ مَا قَالَ أُبَىٌّ وَقَالَ لِي وَلاَ عَلَيْكَ أَنْ تَأْتِيَ حُذَيْفَةَ . فَأَتَيْتُ حُذَيْفَةَ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ مِثْلَ مَا قَالاَ وَقَالَ ائْتِ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَاسْأَلْهُ . فَأَتَيْتُ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ فَسَأَلْتُهُ فَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ـ صلى الله عليه وسلم ـ يَقُولُ " لَوْ أَنَّ اللَّهَ عَذَّبَ أَهْلَ سَمَوَاتِهِ وَأَهْلَ أَرْضِهِ لَعَذَّبَهُمْ وَهُوَ غَيْرُ ظَالِمٍ لَهُمْ وَلَوْ رَحِمَهُمْ لَكَانَتْ رَحْمَتُهُ خَيْرًا لَهُمْ مِنْ أَعْمَالِهِمْ وَلَوْ كَانَ لَكَ مِثْلُ أُحُدٍ ذَهَبًا أَوْ مِثْلُ جَبَلِ أُحُدٍ ذَهَبًا تُنْفِقُهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ مَا قَبِلَهُ مِنْكَ حَتَّى تُؤْمِنَ بِالْقَدَرِ كُلِّهِ فَتَعْلَمَ أَنَّ مَا أَصَابَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَكَ وَمَا أَخْطَأَكَ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَكَ وَأَنَّكَ إِنْ مُتَّ عَلَى غَيْرِ هَذَا دَخَلْتَ النَّارَ "

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 1: كتاب المقدمة

آج 10 میں سے 10 باقی