سنن ابن ماجہ 78: كتاب المقدمة

حضرت علیؓ نے بیان فرمایا کہ ہم نبی ﷺ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور آپؐ کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی جس سے آپؐ نے زمین پر نشان لگایا۔ پھر آپؐ نے اپنا سر اٹھایا اور فرمایا تم میں سے کوئی بھی ایسا نہیں ہے جس کی جگہ جنت یا جہنم میں نہ لکھ دی گئی ہو۔ کہا گیا یا رسولؐ اللہ! کیوں نہ ہم اسی پر بھروسہ کرلیں۔ حضور ﷺ نے فرمایا عمل کرو، (محض) بھروسہ نہ کرو، ہر ایک کے لئے وہ میسر ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے۔ پھر آپؐ نے قرآن مجید کی آیات پڑھیں۔ فَأَمَّا مَنْ أَعْطَی وَاتَّقَی وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَی فَسَنُیَسِّرُہُ لِلْیُسْرَی وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَی وَکَذَّبَ بِالْحُسْنَی فَسَنُیَسِّرُہُ لِلْعُسْرَی (ترجمہ) پس وہ جس نے (راہ حق میں) دیا اور تقویٰ اختیار کیا اور بہترین نیکی کی تصدیق کی، تو ہم اسے ضرور کشادگی عطا کریں گے اور جہاں تک اس کا تعلق ہے جس نے بخل کیا اور بے پروائی کی اور بہترین نیکی کی تکذیب کی تو ہم اسے ضرور تنگی میں ڈال دیں گے۔

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ سَعْدِ بْنِ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيِّ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ وَبِيَدِهِ عُودٌ فَنَكَتَ فِي الأَرْضِ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ " مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ إِلاَّ وَقَدْ كُتِبَ مَقْعَدُهُ مِنَ الْجَنَّةِ وَمَقْعَدُهُ مِنَ النَّارِ " . قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَلاَ نَتَّكِلُ قَالَ " لاَ اعْمَلُوا وَلاَ تَتَّكِلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ " . ثُمَّ قَرَأَ {فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى }-{ وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى }-{ فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَى }-{ وَأَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنَى }-{ وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَى }-{ فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَى} .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 1: كتاب المقدمة

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

87:9 · 92:6 · 92:7 · 92:9 · 92:10

آج 10 میں سے 10 باقی