سنن ابن ماجہ 80: كتاب المقدمة
حضرت ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے فرمایا حضرت آدم اور حضرت موسٰی میں بحث ہوئی۔ حضرت موسیٰ ؑ نے اُن سے کہا اے آدم ؑ ! آپ ؑ ہمارے باپ ہیں۔ آپ ؑ نے ہمیں محروم کردیا اور اپنے گناہ کی وجہ سے ہمیں جنت سے نکلوایا۔ آدمؑ نے اُن سے کہا اے موسیٰ ؑ ! اللہ نے آپ ؑ کو اپنے کلام کے لئے چن لیا اور آپ کے لئے اپنے ہاتھ سے تورات لکھی۔ کیا آپ مجھے اس بات کی وجہ سے ملامت کرتے ہیں جو اللہ نے مجھے پیدا کرنے سے چالیس سال پہلے مقدر کردی تھی۔ پس آدم ؑ موسیٰ ؑ پر غالب آگئے۔ آدم ؑ موسیٰ ؑ پر غالب آگئے آدم ؑ موسیٰ ؑ پر غالب آگئے۔ تین دفعہ۔
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يُخْبِرُ عَنِ النَّبِيِّ ـ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ " احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى فَقَالَ لَهُ مُوسَى يَا آدَمُ أَنْتَ أَبُونَا خَيَّبْتَنَا وَأَخْرَجْتَنَا مِنَ الْجَنَّةِ بِذَنْبِكَ . فَقَالَ لَهُ آدَمُ يَا مُوسَى اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِكَلاَمِهِ وَخَطَّ لَكَ التَّوْرَاةَ بِيَدِهِ أَتَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدَّرَهُ اللَّهُ عَلَىَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي بِأَرْبَعِينَ سَنَةً فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى " . ثَلاَثًا .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی