صحیح مسلم 1061: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

حضرت جابر بن عبداللہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بنو سلمہ نے مسجد کے قریب منتقل ہونے کا ارادہ کیا وہ کہتے ہیں کہ کچھ جگہیں خالی تھیں۔ یہ بات نبی ﷺ کو پہنچی تو آپؐ نے فرمایا اے بنو سلمہ! اپنے گھروں میں ہی رہو تمہارے (قدموں کے) نشان لکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہمارا مسجد کے قریب منتقل ہو جانا ہمیں خوش نہ کرتا۔

حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ التَّيْمِيُّ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ سَمِعْتُ كَهْمَسًا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ أَرَادَ بَنُو سَلِمَةَ أَنْ يَتَحَوَّلُوا إِلَى قُرْبِ الْمَسْجِدِ . - قَالَ - وَالْبِقَاعُ خَالِيَةٌ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " يَا بَنِي سَلِمَةَ دِيَارَكُمْ تُكْتَبْ آثَارُكُمْ " . فَقَالُوا مَا كَانَ يَسُرُّنَا أَنَّا كُنَّا تَحَوَّلْنَا .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ

آج 10 میں سے 10 باقی