صحیح مسلم 1088: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
حضرت خفاف بن ایماءؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے رکوع کیا۔ پھر اپنا سر اٹھایا اور کہا کہ غفار _ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور اسلم _ اللہ ان پر سلامتی نازل فرمائے اور عصیّہ نے اللہ اور اس کے رسولؐ کی نافرمانی کی۔ اے اللہ ! لعنت بھیج بنی لحیان پر اور لعنت بھیج رعل اور ذکوان پر۔ پھر آپؐ سجدہ میں چلے گئے۔ خفاف کہتے ہیں اسی وجہ سے کفار پر لعنت بھیجنے کا طریق جاری ہوا۔ حنظلہ بن علی بن الاسقع نے حضرت خفاف بن ایماءؓ سے ایسی ہی روایت بیان کی ہے سوائے اس کے انہوں نے فَجُعِلَت لَعنَۃُ الکَفَرَۃِ مِنْ اَجْلِ ذَلِکَ کے الفاظ نہیں کہے۔
وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدٌ - وَهُوَ ابْنُ عَمْرٍو - عَنْ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَرْمَلَةَ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ خُفَافٍ أَنَّهُ قَالَ قَالَ خُفَافُ بْنُ إِيمَاءٍ رَكَعَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ " غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ وَعُصَيَّةُ عَصَتِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ اللَّهُمَّ الْعَنْ بَنِي لِحْيَانَ وَالْعَنْ رِعْلاً وَذَكْوَانَ " . ثُمَّ وَقَعَ سَاجِدًا . قَالَ خُفَافٌ فَجُعِلَتْ لَعْنَةُ الْكَفَرَةِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ . حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ قَالَ وَأَخْبَرَنِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَرْمَلَةَ عَنْ حَنْظَلَةَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الأَسْقَعِ عَنْ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءٍ . بِمِثْلِهِ إِلاَّ أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ فَجُعِلَتْ لَعْنَةُ الْكَفَرَةِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی