صحیح مسلم 1092: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ
حضرت عمران بن حصینؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نبی ﷺ کے ہمراہ ایک سفر میں تھا ہم ساری رات چلتے رہے یہانتک کہ جب صبح قریب ہوئی تو ہم نے پڑاؤ کیا اور ہماری آنکھ لگ گئی یہانتک کہ سورج چمکنے لگا (راوی) کہتے ہیں کہ ہم میں سے سب سے پہلے جو نیند سے بیدار ہوئے وہ حضرت ابو بکرؓ تھے۔ اور ہم نبی ﷺ کو جب آپؐ سوجاتے آپؐ کی نیند سے جگایا نہیں کرتے تھے جب تک کہ آپؐ خود بیدار نہ ہوجائیں۔ پھر حضرت عمرؓ بیدار ہوئے اور نبی ﷺ کے پاس کھڑے ہوکر تکبیر کہنے لگے اور بلند آواز سے تکبیر کہنے لگے۔ یہانتک کہ رسول اللہ ﷺ بیدار ہو گئے۔ جب آپؐ نے سر اٹھایا اور سورج کو خوب چمکتا ہوا پایا تو فرمایا کوچ کرو۔ پھر آپؐ بھی ہمارے ساتھ چلنے لگے یہانتک کہ جب سورج کی روشنی سفید ہو گئی، آپؐ اترے اور ہمیں صبح کی نماز پڑھائی۔ لوگوں میں سے ایک آدمی الگ ہو گیا۔ اس نے ہمارے ساتھ نماز نہیں پڑھی۔ جب (حضورؐ) نماز سے فارغ ہو گئے تو رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا اے فلاں تمہیں ہمارے ساتھ نماز پڑھنے سے کس چیز نے روکا؟ اس نے عرض کیا اے اللہ کے نبیؐ! مجھے جنابت ہو گئی تھی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے ارشاد فرمایا تو اس نے مٹی سے تیمم کیا اور نماز پڑھی پھر آپ نے مجھے چند سواروں کے ساتھ فوری طور پر پانی کی تلاش میں آگے جانے کا ارشاد فرمایا۔ ہمیں بہت شدید پیاس لگی ہوئی تھی۔ اسی اثناء میں کہ ہم جا رہے تھے کہ اچانک ہم نے ایک عورت دیکھی جو اپنے پاؤں کو دو بڑی مشکوں کے درمیان لٹکائے (بیٹھی) تھی۔ ہم نے اس سے پوچھا کہ پانی کہاں ہے؟ اس نے کہا ہائے ہائے تمہیں پانی نہیں مل سکتا۔ ہم نے کہا تمہارے اہل اور پانی کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ اس نے کہا ایک دن رات کا سفر ہے۔ ہم نے کہا کہ ’’رسول اللہ ﷺ کے پاس چلو‘‘ اس نے کہا کہ رسول اللہ کون؟ ہم نے اس کی مرضی نہ چلنے دی۔ ہم اس کو لے کر چلے اور ہم اسے رسول اللہ ﷺ کے پاس لے آئے۔ آپؐ نے اس سے (پانی کے بارہ میں) دریافت فرمایا اس نے آپؐ کو وہی بتایا جو اس نے ہمیں بتایا تھا۔ نیز اس نے آپؐ کو یہ بتایا کہ وہ موتمہ ہے اس کے یتیم بچے ہیں۔ آپؐ نے اس کے پانی کے اونٹ کے بارہ میں ارشاد فرمایا تو اس کو بٹھایا گیا پھر آپؐ نے دونوں مشکوں کے اوپر مونہوں پر کلی کی پھر اس کے پانی والے اونٹ کو کھڑا کردیا۔ پھر ہم سب نے پانی پیا اور ہم چالیس پیاسے آدمی تھے۔ یہانتک کہ ہم سب سیر ہو گئے۔ اور ہم نے اپنے پاس موجود ہر مشکیزہ اور چھاگل کو بھر لیا۔ اپنے ساتھی کو غسل بھی کروایا البتہ ہم نے اونٹوں کو پانی نہیں پلایا۔ قریب تھا کہ (اس عورت کی) دونوں مشکیں پانی سے پھٹ جاتیں۔ پھر آپؐ نے فرمایا جو کچھ تمہارے پاس ہے لے آؤ۔ چنانچہ ہم نے اس کے لئے (روٹی کے) ٹکڑے اور کھجوریں اکٹھی کیں اور آپؐ نے اس کے لئے ایک گٹھڑی باندھ دی اور اسے فرمایا کہ جاؤ اور اپنے بچوں کو یہ کھلاؤ لیکن یہ جان لو کہ ہم نے تمہارے پانی میں کچھ کمی نہیں کی۔ جب وہ اپنے گھر آئی تو کہنے لگی کہ میں انسانوں میں سب سے بڑے جادو گر سے ملی ہوں یا یقینا وہ نبی ہے جیسا کہ وہ کہتا ہے۔ (پھر اس نے بتایا کہ) آپؐ کے یہ یہ کام تھے۔ پس اللہ نے اس قبیلہ کی شاخ کو اس عورت کی وجہ سے ہدایت دی۔ وہ عورت مسلمان ہوگئی اور وہ سب لوگ اسلام لے آئے۔ ایک دوسری روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ ایک سفر میں تھے۔ ہم ساری رات چلے یہانتک کہ جب رات کا آخری حصہ صبح سے ذرا پہلے کا وقت تھا۔ ہم سو گئے اور ایسے سوئے کہ مسافر کے لئے اس سے زیادہ میٹھی نیند کوئی نہیں۔ پھر ہمیں سورج کی تپش نے جگایا۔ آگے راوی نے سلم بن زریر کی روایت کی طرح روایت بیان کی۔ کچھ کمی بیشی کی۔ انہوں نے روایت میں بیان کیا کہ جب حضرت عمر بن خطابؓ بیدار ہوئے اور انہوں نے دیکھا جو لوگوں پر گزری تھی چونکہ آپؓ بلند آواز والے اور بڑے طاقتور تھے آپؓ نے تکبیر کہی اور بلند آواز سے تکبیر کہی یہانتک کہ رسول اللہ ﷺ آپؓ کی تکبیر میں آواز کی شدت کے باعث بیدار ہو گئے جب رسول اللہ ﷺ بیدار ہوئے تو انہوں نے آپؐ کے حضور اس تکلیف کی شکایت کی جو انہیں پہنچی تھی تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کوئی ہرج نہیں، یہاں سے چلو۔ اور پوری روایت بیان کی۔
وَحَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ حَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ زَرِيرٍ الْعُطَارِدِيُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيَّ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ كُنْتُ مَعَ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مَسِيرٍ لَهُ فَأَدْلَجْنَا لَيْلَتَنَا حَتَّى إِذَا كَانَ فِي وَجْهِ الصُّبْحِ عَرَّسْنَا فَغَلَبَتْنَا أَعْيُنُنَا حَتَّى بَزَغَتِ الشَّمْسُ - قَالَ - فَكَانَ أَوَّلَ مَنِ اسْتَيْقَظَ مِنَّا أَبُو بَكْرٍ وَكُنَّا لاَ نُوقِظُ نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنْ مَنَامِهِ إِذَا نَامَ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ ثُمَّ اسْتَيْقَظَ عُمَرُ فَقَامَ عِنْدَ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَجَعَلَ يُكَبِّرُ وَيَرْفَعُ صَوْتَهُ بِالتَّكْبِيرِ حَتَّى اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ وَرَأَى الشَّمْسَ قَدْ بَزَغَتْ قَالَ " ارْتَحِلُوا " . فَسَارَ بِنَا حَتَّى إِذَا ابْيَضَّتِ الشَّمْسُ نَزَلَ فَصَلَّى بِنَا الْغَدَاةَ فَاعْتَزَلَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ لَمْ يُصَلِّ مَعَنَا فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " يَا فُلاَنُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَنَا " . قَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ أَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ . فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَتَيَمَّمَ بِالصَّعِيدِ فَصَلَّى ثُمَّ عَجَّلَنِي فِي رَكْبٍ بَيْنَ يَدَيْهِ نَطْلُبُ الْمَاءَ وَقَدْ عَطِشْنَا عَطَشًا شَدِيدًا . فَبَيْنَمَا نَحْنُ نَسِيرُ إِذَا نَحْنُ بِامْرَأَةٍ سَادِلَةٍ رِجْلَيْهَا بَيْنَ مَزَادَتَيْنِ فَقُلْنَا لَهَا أَيْنَ الْمَاءُ قَالَتْ أَيْهَاهْ أَيْهَاهْ لاَ مَاءَ لَكُمْ . قُلْنَا فَكَمْ بَيْنَ أَهْلِكِ وَبَيْنَ الْمَاءِ . قَالَتْ مَسِيرَةُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ . قُلْنَا انْطَلِقِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَتْ وَمَا رَسُولُ اللَّهِ فَلَمْ نُمَلِّكْهَا مِنْ أَمْرِهَا شَيْئًا حَتَّى انْطَلَقْنَا بِهَا فَاسْتَقْبَلْنَا بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهَا فَأَخْبَرَتْهُ مِثْلَ الَّذِي أَخْبَرَتْنَا وَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهَا مُوتِمَةٌ لَهَا صِبْيَانٌ أَيْتَامٌ فَأَمَرَ بِرَاوِيَتِهَا فَأُنِيخَتْ فَمَجَّ فِي الْعَزْلاَوَيْنِ الْعُلْيَاوَيْنِ ثُمَّ بَعَثَ بِرَاوِيَتِهَا فَشَرِبْنَا وَنَحْنُ أَرْبَعُونَ رَجُلاً عِطَاشٌ حَتَّى رَوِينَا وَمَلأْنَا كُلَّ قِرْبَةٍ مَعَنَا وَإِدَاوَةٍ وَغَسَّلْنَا صَاحِبَنَا غَيْرَ أَنَّا لَمْ نَسْقِ بَعِيرًا وَهِيَ تَكَادُ تَنْضَرِجُ مِنَ الْمَاءِ - يَعْنِي الْمَزَادَتَيْنِ - ثُمَّ قَالَ " هَاتُوا مَا كَانَ عِنْدَكُمْ " . فَجَمَعْنَا لَهَا مِنْ كِسَرٍ وَتَمْرٍ وَصَرَّ لَهَا صُرَّةً فَقَالَ لَهَا " اذْهَبِي فَأَطْعِمِي هَذَا عِيَالَكِ وَاعْلَمِي أَنَّا لَمْ نَرْزَأْ مِنْ مَائِكِ " . فَلَمَّا أَتَتْ أَهْلَهَا قَالَتْ لَقَدْ لَقِيتُ أَسْحَرَ الْبَشَرِ أَوْ إِنَّهُ لَنَبِيٌّ كَمَا زَعَمَ كَانَ مِنْ أَمْرِهِ ذَيْتَ وَذَيْتَ . فَهَدَى اللَّهُ ذَاكَ الصِّرْمَ بِتِلْكَ الْمَرْأَةِ فَأَسْلَمَتْ وَأَسْلَمُوا . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا عَوْفُ بْنُ أَبِي جَمِيلَةَ الأَعْرَابِيُّ عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيِّ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ قَالَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَسَرَيْنَا لَيْلَةً حَتَّى إِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ قُبَيْلَ الصُّبْحِ وَقَعْنَا تِلْكَ الْوَقْعَةَ الَّتِي لاَ وَقْعَةَ عِنْدَ الْمُسَافِرِ أَحْلَى مِنْهَا فَمَا أَيْقَظَنَا إِلاَّ حَرُّ الشَّمْسِ . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ سَلْمِ بْنِ زَرِيرٍ وَزَادَ وَنَقَصَ . وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَرَأَى مَا أَصَابَ النَّاسَ وَكَانَ أَجْوَفَ جَلِيدًا فَكَبَّرَ وَرَفَعَ صَوْتَهُ بِالتَّكْبِيرِ حَتَّى اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِشِدَّةِ صَوْتِهِ بِالتَّكْبِيرِ فَلَمَّا اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَكَوْا إِلَيْهِ الَّذِي أَصَابَهُمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لاَ ضَيْرَ ارْتَحِلُوا " . وَاقْتَصَّ الْحَدِيثَ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 5: كتاب الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلاَةِ