صحیح مسلم 1109: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
جبیر بن نفیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے شرحبیل بن سمط کے ساتھ ایک بستی کی طرف گیا جو سترہ یا اٹھارہ میل کی مسافت پر تھی۔ انہوں نے دو رکعت نماز پڑھی میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت عمرؓ کو ذو الحلیفہ میں دو رکعت پڑھتے دیکھا تو میں نے ان سے پوچھا انہوں نے کہا کہ میں تو وہی کرتا ہوں جو میں نے رسول اللہﷺ کو کرتے دیکھا۔ ایک اور روایت ابن سمط سے مروی ہے۔ جس میں راوی نے شرحبیل کا نام نہیں لیا نیز انہوں نے کہا کہ وہ حمص کے اس علاقہ میں آئے جسے دومین کہا جاتا ہے جو اٹھارہ میل کی مسافت پر ہے۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ مَهْدِيٍّ - قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ - حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ قَالَ خَرَجْتُ مَعَ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ إِلَى قَرْيَةٍ عَلَى رَأْسِ سَبْعَةَ عَشَرَ أَوْ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ مِيلاً فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ . فَقُلْتُ لَهُ فَقَالَ رَأَيْتُ عُمَرَ صَلَّى بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ فَقُلْتُ لَهُ فَقَالَ إِنَّمَا أَفْعَلُ كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَفْعَلُ . وَحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بِهَذَا الإِسْنَادِ . وَقَالَ عَنِ ابْنِ السِّمْطِ وَلَمْ يُسَمِّ شُرَحْبِيلَ وَقَالَ إِنَّهُ أَتَى أَرْضًا يُقَالُ لَهَا دَوْمِينُ مِنْ حِمْصَ عَلَى رَأْسِ ثَمَانِيَةَ عَشَرَ مِيلاً .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی