صحیح مسلم 1170: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
عبد اللہ بن حارث بن نوفل کہتے ہیں کہ میں سوال کیا کرتا تھا اور اس بارہ میں حریص تھا کہ لوگوں میں سے کسی ایسے شخص کو پاؤں جو مجھے بتائے کہ رسول اللہﷺ نے چاشت کے نوافل پڑھے ہیں لیکن میں نے حضرت ام ہانی بنت ابی طالبؓ کے علاوہ کسی کو نہ پایا جو مجھے اس بارہ میں بتائے انہوں نے مجھے اس بارہ میں بتایا کہ فتح مکہ کے دن خوب دن چڑھ جانے کے بعد رسول اللہﷺ تشریف لائے ایک کپڑا لایا گیا جس سے آپؐ پر پردہ کیا گیا پھر آپؐ نے غسل فرمایا پھر کھڑے ہوئے اور آٹھ رکعت پڑھیں۔ میں نہیں جانتی کہ اس میں آپؐ کا قیام زیادہ طویل تھا یا آپؐ کے رکوع یا آپؐ کے سجدے سب ایک دوسرے کے قریباً برابر تھے۔ وہ کہتی ہیں میں نے نہ اس سے پہلے نہ اس کے بعد حضورؐ کو (چاشت کے) نفل پڑھتے ہوئے دیکھا۔
وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ أَبَاهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ سَأَلْتُ وَحَرَصْتُ عَلَى أَنْ أَجِدَ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ يُخْبِرُنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَبَّحَ سُبْحَةَ الضُّحَى فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يُحَدِّثُنِي ذَلِكَ غَيْرَ أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَتْنِي أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَتَى بَعْدَ مَا ارْتَفَعَ النَّهَارُ يَوْمَ الْفَتْحِ فَأُتِيَ بِثَوْبٍ فَسُتِرَ عَلَيْهِ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ قَامَ فَرَكَعَ ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ لاَ أَدْرِي أَقِيَامُهُ فِيهَا أَطْوَلُ أَمْ رُكُوعُهُ أَمْ سُجُودُهُ كُلُّ ذَلِكَ مِنْهُ مُتَقَارِبٌ - قَالَتْ - فَلَمْ أَرَهُ سَبَّحَهَا قَبْلُ وَلاَ بَعْدُ . قَالَ الْمُرَادِيُّ عَنْ يُونُسَ . وَلَمْ يَقُلْ أَخْبَرَنِي .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی