صحیح مسلم 1171: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

حضرت ام ہانیؓ بنت ابو طالب بیان کرتی ہیں کہ میں فتح (مکہ) کے سال رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی آپؐ غسل فرما رہے تھے اور آپؐ کی صاحبزادی حضرت فاطمہؓ ایک کپڑے سے آپؐ پر پردہ کئے ہوئے تھیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میں نے سلام عرض کیا تو آپؐ نے پوچھا کون ہے؟ میں نے عرض کیا۔ ام ہانی بنت ابو طالب۔ آپؐ نے فرمایا خوش آمدید ام ہانی! جب آپؐ اپنے غسل سے فارغ ہوئے تو کھڑے ہوئے اور ایک کپڑے میں لپٹے ہوئے آٹھ رکعتیں ادا فرمائیں جب آپؐ فارغ ہوئے تو میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میری ماں کے بیٹے علیؓ بن ابو طالب کہتے ہیں کہ وہ اس شخص کو قتل کریں گے جسے میں نے پناہ دی ہے فلاں ابن ہُبیرہ۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا اے ام ہانی! ہم نے اُسے پناہ دی جسے تم نے پناہ دی۔ حضرت ام ہانیؓ کہتی ہیں وہ چاشت کا وقت تھا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَمِعَ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ تَقُولُ ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْفَتْحِ فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ وَفَاطِمَةُ ابْنَتُهُ تَسْتُرُهُ بِثَوْبٍ - قَالَتْ - فَسَلَّمْتُ فَقَالَ " مَنْ هَذِهِ " . قُلْتُ أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ . قَالَ " مَرْحَبًا بِأُمِّ هَانِئٍ " . فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِهِ قَامَ فَصَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ مُلْتَحِفًا فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ . فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ زَعَمَ ابْنُ أُمِّي عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ أَنَّهُ قَاتِلٌ رَجُلاً أَجَرْتُهُ فُلاَنُ بْنُ هُبَيْرَةَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ يَا أُمَّ هَانِئٍ " . قَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ وَذَلِكَ ضُحًى .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

آج 10 میں سے 10 باقی