صحیح مسلم 1337: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جمع ہو جاؤ میں تمہیں قرآن کا تہائی حصہ پڑھ کر سناؤں گا۔ چنانچہ جمع ہونے والے جمع ہو گئے۔ پھر اللہ کے نبیﷺ باہر تشریف لائے اور قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ کی تلاوت کی پھر آپؐ اندر تشریف لے گئے۔ اس وقت ہم میں سے ایک نے دوسرے کو کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ کوئی خبر ہے جو حضورؐ کے پاس آسمان سے آئی ہے اور اس وجہ سے آپؐ اندر تشریف لے گئے ہیں۔ پھر اللہ کے نبیﷺ باہر تشریف لائے اور فرمایا میں نے تم سے کہا تھا کہ میں تمہیں ایک تہائی قرآن سناؤں گا۔ سنو! یہ (سورۃ) ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔

وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ جَمِيعًا عَنْ يَحْيَى - قَالَ ابْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ - حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " احْشِدُوا فَإِنِّي سَأَقْرَأُ عَلَيْكُمْ ثُلُثَ الْقُرْآنِ " . فَحَشَدَ مَنْ حَشَدَ ثُمَّ خَرَجَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَرَأَ { قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} ثُمَّ دَخَلَ فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ إِنِّي أُرَى هَذَا خَبَرٌ جَاءَهُ مِنَ السَّمَاءِ فَذَاكَ الَّذِي أَدْخَلَهُ . ثُمَّ خَرَجَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " إِنِّي قُلْتُ لَكُمْ سَأَقْرَأُ عَلَيْكُمْ ثُلُثَ الْقُرْآنِ أَلاَ إِنَّهَا تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

112:2

آج 10 میں سے 10 باقی