صحیح مسلم 1339: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

حضرت عمرہ بنت عبد الرحمان جو نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ کے زیرِ کفالت تھیں حضرت عائشہؓ سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کو ایک سریّہ پر امیر بنا کر بھیجا۔ وہ اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھاتے ہوئے قراءت کرتے اور قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ پر ختم کرتے۔ جب وہ لوٹے تو اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں کیا گیا آپؐ نے فرمایا کہ اس سے پوچھو کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے اس سے پوچھا تو انہوں نے کہا کیونکہ یہ رحمان کے وصف (پر مشتمل) ہے اس لئے میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں۔ اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اسے بتا دو کہ اللہ اس سے محبت کرتا ہے۔

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلاَلٍ أَنَّ أَبَا الرِّجَالِ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ عَنْ أُمِّهِ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَكَانَتْ فِي حَجْرِ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعَثَ رَجُلاً عَلَى سَرِيَّةٍ وَكَانَ يَقْرَأُ لأَصْحَابِهِ فِي صَلاَتِهِمْ فَيَخْتِمُ بِـ { قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} فَلَمَّا رَجَعُوا ذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ " سَلُوهُ لأَىِّ شَىْءٍ يَصْنَعُ ذَلِكَ " . فَسَأَلُوهُ فَقَالَ لأَنَّهَا صِفَةُ الرَّحْمَنِ فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَقْرَأَ بِهَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَخْبِرُوهُ أَنَّ اللَّهَ يُحِبُّهُ ".

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

مربوط حوالہ جات

قرآن کریم کی آیات

112:2

آج 10 میں سے 10 باقی