صحیح مسلم 1345: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
عامر بن واثلہ سے روایت ہے کہ حضرت نافع بن عبد الحارث حضرت عمرؓ سے عُسفان میں ملے حضرت عمرؓ ان کو مکہ پر عامل بنایا کرتے تھے تو حضرت عمرؓ نے پوچھا کہ تم نے وادی والوں پر کسے مقرر کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ابن ابزٰی کو۔ حضرت عمرؓ نے پوچھا کون ابن ابزیٰ؟ انہوں نے کہا ہمارے آزاد کردہ غلاموں میں سے ایک غلام۔ انہوں نے فرمایا کہ تم نے ایک آزاد کردہ غلام کو ان پر حاکم مقرر کردیا ہے۔ انہوں نے کہا وہ اللہ عزّوجل کی کتاب کو پڑھنے والا اور فرائض کا عالم ہے حضرت عمرؓ نے کہا تمہارے نبیﷺ نے فرمایا تھا کہ اللہ یقینا اس کتاب کے ذریعہ بعض قوموں کو بلند کرے گا اور دوسروں کو اس کے ذریعہ نیچا کردے گا۔
وَحَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ أَنَّ نَافِعَ بْنَ عَبْدِ الْحَارِثِ لَقِيَ عُمَرَ بِعُسْفَانَ وَكَانَ عُمَرُ يَسْتَعْمِلُهُ عَلَى مَكَّةَ فَقَالَ مَنِ اسْتَعْمَلْتَ عَلَى أَهْلِ الْوَادِي فَقَالَ ابْنَ أَبْزَى . قَالَ وَمَنِ ابْنُ أَبْزَى قَالَ مَوْلًى مِنْ مَوَالِينَا . قَالَ فَاسْتَخْلَفْتَ عَلَيْهِمْ مَوْلًى قَالَ إِنَّهُ قَارِئٌ لِكِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ وَإِنَّهُ عَالِمٌ بِالْفَرَائِضِ . قَالَ عُمَرُ أَمَا إِنَّ نَبِيَّكُمْ صلى الله عليه وسلم قَدْ قَالَ " إِنَّ اللَّهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ " . وَحَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي عَامِرُ بْنُ وَاثِلَةَ اللَّيْثِيُّ أَنَّ نَافِعَ بْنَ عَبْدِ الْحَارِثِ الْخُزَاعِيَّ لَقِيَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بِعُسْفَانَ . بِمِثْلِ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی