صحیح مسلم 1346: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

قارہ کے عبدالرحمان بن عبد سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عمر بن الخطابؓ کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے ہشام بن حکیم بن حزام کو سورۃ الفرقان کی قراءت کرتے سنا جو اس سے مختلف تھی جس پر میں قراءت کرتا تھا اور رسول اللہﷺ نے مجھے وہ قراءت سکھائی تھی اور قریب تھا کہ میں اس پر جلدی گرفت کروں پھر میں نے اسے مہلت دی یہانتک کہ جب وہ فارغ ہوا۔ تو میں نے اس کی چادر اس کے گلے میں ڈالی اور اسے رسول اللہﷺ کے پاس لے گیا۔ میں نے عرض کیا یا رسولؐ اللہ! میں نے اسے سورۃ الفرقان اس قراءت سے مختلف پڑھتے ہوئے سنا ہے جو آپؐ نے مجھے پڑھائی ہے۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا اسے چھوڑ دو (اور اسے فرمایا) پڑھو۔ چنانچہ اس نے اسی قراءت میں پڑھا جو میں نے اسے پڑھتے ہوئے سنی تھی۔ اس پر رسول اللہﷺ نے فرمایا یہ (سورۃ) اسی طرح اُتاری گئی ہے۔ پھر مجھ سے فرمایا پڑھو، میں نے پڑھا تو آپ نے فرمایا کہ یہ اسی طرح اتاری گئی ہے۔ یہ قرآن سات قراءتوں پر اتارا گیا ہے اس میں سے جو بھی میسّر ہو پڑھو۔ مسور بن مخرمہ اور قارہ کے عبدالرحمان بن عبد نے عروہ بن زبیر کو بتایا کہ انہوں نے حضرت عمر بن الخطابؓ کو کہتے ہوئے سنا انہوں نے کہا میں نے رسول اللہﷺ کی زندگی میں ہشام بن حکیم کو سورۃ الفرقان پڑھتے سنا۔ پھر اس جیسی روایت بیان کی اور مزید بیان کیا کہ قریب تھا کہ میں نماز میں اس پر جھپٹ پڑوں لیکن میں نے صبر کیا یہانتک کہ اس نے سلام پھیرا۔

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَؤُهَا وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَقْرَأَنِيهَا فَكِدْتُ أَنْ أَعْجَلَ عَلَيْهِ ثُمَّ أَمْهَلْتُهُ حَتَّى انْصَرَفَ ثُمَّ لَبَّبْتُهُ بِرِدَائِهِ فَجِئْتُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُ هَذَا يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ عَلَى غَيْرِ مَا أَقْرَأْتَنِيهَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " أَرْسِلْهُ اقْرَأْ " . فَقَرَأَ الْقِرَاءَةَ الَّتِي سَمِعْتُهُ يَقْرَأُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " هَكَذَا أُنْزِلَتْ " . ثُمَّ قَالَ لِيَ " اقْرَأْ " . فَقَرَأْتُ فَقَالَ " هَكَذَا أُنْزِلَتْ إِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ أُنْزِلَ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ فَاقْرَءُوا مَا تَيَسَّرَ مِنْهُ " . وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّ الْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَبْدٍ الْقَارِيَّ أَخْبَرَاهُ أَنَّهُمَا سَمِعَا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ يَقُولُ سَمِعْتُ هِشَامَ بْنَ حَكِيمٍ يَقْرَأُ سُورَةَ الْفُرْقَانِ فِي حَيَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِهِ وَزَادَ فَكِدْتُ أُسَاوِرُهُ فِي الصَّلاَةِ فَتَصَبَّرْتُ حَتَّى سَلَّمَ . حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ كَرِوَايَةِ يُونُسَ بِإِسْنَادِهِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

آج 10 میں سے 10 باقی