صحیح مسلم 1357: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
علقمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابو درداءؓ سے ملا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ تم کن میں سے ہو؟ میں نے کہا کہ میں اہلِ عراق سے ہوں۔ انہوں نے پوچھا کہ ان میں سے کونسے لوگوں میں سے ہو؟ میں نے کہا کہ اہلِ کوفہ سے۔ انہوں نے کہا کہ کیا تم حضرت عبداللہؓ بن مسعود کی قراءت پر پڑھ سکتے ہو؟ میں نے کہا ہاں۔ انہوں نے کہا کہ وَاللَّیْلِ اِذَا یَغْشَی پڑھو۔ تو راوی کہتے ہیں کہ میں نے وَاللَّیْلِ اِذَا یَغْشَی وَالنَّھَارِ اِذَا تَجَلّٰی وَالذَّکَرِ وَالْاُنْثَی پڑھی۔ راوی کہتے ہیں اس پر وہ ہنسے۔ پھر انہوں نے کہا کہ اسی طرح میں نے اسے رسول اللہﷺ کو پڑھتے ہوئے سنا۔ ایک اور روایت میں علقمہ سے مروی روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں شام آیا اور پھر حضرت ابو درداءؓ سے ملا۔ پھر راوی نے ابن علیّہ جیسی روایت بیان کی۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ لَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَقَالَ لِي مِمَّنْ أَنْتَ قُلْتُ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ . قَالَ مِنْ أَيِّهِمْ قُلْتُ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ . قَالَ هَلْ تَقْرَأُ عَلَى قِرَاءَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قُلْتُ نَعَمْ . قَالَ فَاقْرَأْ { وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى} قَالَ فَقَرَأْتُ { وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى }-{ وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّى }-{ وَالذَّكَرِ وَالأُنْثَى} . قَالَ فَضَحِكَ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقْرَؤُهَا . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنِي عَبْدُ الأَعْلَى حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ أَتَيْتُ الشَّامَ فَلَقِيتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ فَذَكَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی