صحیح مسلم 1369: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

حضرت ابن عباسؓ کے آزاد کردہ غلام کریب سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ اور عبدالرحمان بنؓ ازھر اور مسورؓ بن مخرمہ نے ان کو نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ حضرت عائشہؓ کے پاس بھیجا اور کہا کہ ہم سب کی طرف سے انہیں سلام کہنا اور ان سے عصر کے بعد کی دو رکعتوں کے بارہ میں پوچھنا اور کہنا کہ ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ آپ وہ دونوں (رکعتیں) پڑھتی ہیں اور ہم تک یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان دونوں سے منع فرمایا۔ حضرت ابن عباسؓ نے کہا کہ میں حضرت عمر بن خطابؓ کے ساتھ مل کر لوگوں کو روکا کرتا تھا۔ کریب نے کہا کہ میں آپ (حضرت عائشہؓ) کے پاس گیا اور اور وہ پیغام پہنچا دیا جو انہوں نے مجھے دے کر بھیجا تھا انہوں نے فرمایا کہ حضرت اُم سلمہؓ سے پوچھو۔ چنانچہ میں (واپس) ان لوگوں کی طرف گیا اور انہیں (حضرت عائشہؓ) کی بات بتائی تو انہوں نے مجھے حضرت ام سلمہؓ کی طرف اسی پیغام کے ساتھ بھیجا جس پیغام کے ساتھ انہوں نے مجھے حضرت عائشہؓ کی طرف بھیجا تھا۔ حضرت ام سلمہؓ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ان دونوں (رکعتوں) سے منع کرتے ہوئے سنا پھر آپؐ کو یہ دونوں (رکعتیں) پڑھتے بھی دیکھا۔ جب آپؐ نے یہ دو (رکعتیں) پڑھیں اس وقت یوں ہوا کہ آپؐ نے عصر پڑھی اور اندر تشریف لائے تو میرے پاس انصار کے قبیلہ بنی حرام کی عورتیں تھیں۔ آپؐ نے دو رکعتیں پڑھیں۔ تب میں نے آپؐ کے پاس ایک لڑکی بھیجی اور کہا کہ آپؐ کے پہلو میں کھڑی ہو جاؤ اور آپؐ سے عرض کرو کہ یا رسولؐ اللہ! ام سلمہؓ کہہ رہی ہیں کہ میں نے آپؐ کو ان دو رکعتوں سے منع کرتے سنا ہے اور آپؐ کو انہیں پڑھتے ہوئے بھی دیکھ رہی ہوں۔ پھر اگر آپؐ اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمائیں تو پیچھے ہٹ جانا۔ راوی کہتے ہیں کہ لڑکی نے ایسا ہی کیا۔ آپؐ نے اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا اور وہ پیچھے ہٹ گئی۔ پھر جب آپؐ فارغ ہو گئے تو آپؐ نے فرمایا اے بنتِ ابو امیہ! تم نے عصر کے بعد کی دو رکعتوں کے بارہ میں پوچھا تھا بات یہ ہے کہ میرے پاس قبیلہ عبدالقیس کے کچھ لوگ مسلمان ہو کر آئے۔ انہوں نے مجھے ظہر کے بعد کی دو رکعتیں پڑھنے سے مصروف رکھا تو یہ وہ دو (رکعتیں) ہیں۔

حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو - وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ - عَنْ بُكَيْرٍ عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَزْهَرَ وَالْمِسْوَرَ بْنَ مَخْرَمَةَ أَرْسَلُوهُ إِلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا اقْرَأْ عَلَيْهَا السَّلاَمَ مِنَّا جَمِيعًا وَسَلْهَا عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ وَقُلْ إِنَّا أُخْبِرْنَا أَنَّكِ تُصَلِّينَهُمَا وَقَدْ بَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْهُمَا . قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَكُنْتُ أَصْرِفُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ النَّاسَ عَنْهَا . قَالَ كُرَيْبٌ فَدَخَلْتُ عَلَيْهَا وَبَلَّغْتُهَا مَا أَرْسَلُونِي بِهِ . فَقَالَتْ سَلْ أُمَّ سَلَمَةَ . فَخَرَجْتُ إِلَيْهِمْ فَأَخْبَرْتُهُمْ بِقَوْلِهَا فَرَدُّونِي إِلَى أُمِّ سَلَمَةَ بِمِثْلِ مَا أَرْسَلُونِي بِهِ إِلَى عَائِشَةَ . فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْهَى عَنْهُمَا ثُمَّ رَأَيْتُهُ يُصَلِّيهِمَا أَمَّا حِينَ صَلاَّهُمَا فَإِنَّهُ صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ دَخَلَ وَعِنْدِي نِسْوَةٌ مِنْ بَنِي حَرَامٍ مِنَ الأَنْصَارِ فَصَلاَّهُمَا فَأَرْسَلْتُ إِلَيْهِ الْجَارِيَةَ فَقُلْتُ قُومِي بِجَنْبِهِ فَقُولِي لَهُ تَقُولُ أُمُّ سَلَمَةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَسْمَعُكَ تَنْهَى عَنْ هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ وَأَرَاكَ تُصَلِّيهِمَا فَإِنْ أَشَارَ بِيَدِهِ فَاسْتَأْخِرِي عَنْهُ - قَالَ - فَفَعَلَتِ الْجَارِيَةُ فَأَشَارَ بِيَدِهِ فَاسْتَأْخَرَتْ عَنْهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ " يَا بِنْتَ أَبِي أُمَيَّةَ سَأَلْتِ عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ إِنَّهُ أَتَانِي نَاسٌ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ بِالإِسْلاَمِ مِنْ قَوْمِهِمْ فَشَغَلُونِي عَنِ الرَّكْعَتَيْنِ اللَّتَيْنِ بَعْدَ الظُّهْرِ فَهُمَا هَاتَانِ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

آج 10 میں سے 10 باقی