صحیح مسلم 1376: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
حضرت عبداللہؓ بن مغفَّل مزنی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہر دو اذانوں (اذان اور اقامت) کے درمیان نماز ہے۔ یہ بات آپ نے تین دفعہ فرمائی اور تیسری دفعہ فرمایا اس کے لئے جو چاہے۔ نبی ﷺ سے جریری اس جیسی روایت بیان کرتے ہیں سوائے اس کے کہ اس میں آپؐ نے چوتھی دفعہ فرمایا کہ اُس کے لئے جو چاہے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَوَكِيعٌ عَنْ كَهْمَسٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ - قَالَهَا ثَلاَثًا قَالَ فِي الثَّالِثَةِ - لِمَنْ شَاءَ " . وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى عَنِ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم . مِثْلَهُ إِلاَّ أَنَّهُ قَالَ فِي الرَّابِعَةِ " لِمَنْ شَاءَ " .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی