صحیح مسلم 1377: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے دو میں سے ایک گروہ کو نماز خوف کی ایک رکعت پڑھائی جبکہ دوسرا گروہ دشمن کے سامنے تھا۔ پھر یہ لوگ ہٹ گئے اور اپنے ساتھیوں کی جگہ دشمن کے مقابل پر آ کھڑے ہوئے اور وہ لوگ جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی آئے اور نبیﷺ نے ان کو ایک رکعت پڑھائی۔ پھر نبیﷺ نے سلام پھیرا۔ اور ان لوگوں نے ایک رکعت پوری کی اور ان لوگوں نے بھی ایک رکعت پوری کی۔ سالم بن عبداللہ بن عمرؓ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ وہ رسول اللہﷺ کی نماز خوف کے بارہ میں اس مفہوم (کی روایت) بیان کیا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ میں نے (نمازِ خوف) رسول اللہﷺ کے ساتھ پڑھی۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الْخَوْفِ بِإِحْدَى الطَّائِفَتَيْنِ رَكْعَةً وَالطَّائِفَةُ الأُخْرَى مُوَاجِهَةُ الْعَدُوِّ ثُمَّ انْصَرَفُوا وَقَامُوا فِي مَقَامِ أَصْحَابِهِمْ مُقْبِلِينَ عَلَى الْعَدُوِّ وَجَاءَ أُولَئِكَ ثُمَّ صَلَّى بِهِمُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قَضَى هَؤُلاَءِ رَكْعَةً وَهَؤُلاَءِ رَكْعَةً . وَحَدَّثَنِيهِ أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ كَانَ يُحَدِّثُ عَنْ صَلاَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي الْخَوْفِ وَيَقُولُ صَلَّيْتُهَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . بِهَذَا الْمَعْنَى .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی