صحیح مسلم 1378: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
حضرت ابن عمرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک جنگ میں نمازِ خوف پڑھائی تو ایک گروہ حضورؐ کے ساتھ کھڑا ہوا اور ایک گروہ دشمن کے سامنے رہا۔ پھر حضورؐ نے ان لوگوں کو جو آپؐ کے ساتھ تھے ایک رکعت پڑھائی پھر وہ چلے گئے اور دوسرے آگئے اور ان لوگوں کو بھی آپؐ نے ایک رکعت پڑھائی پھر دونوں گروہوں نے ایک ایک رکعت (مزید) ادا کی۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمرؓ نے کہا کہ اگر اس سے زیادہ خوف ہو تو تم سوار یا کھڑے ہوئے اشارہ سے بھی نماز پڑھ سکتے ہو۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الْخَوْفِ فِي بَعْضِ أَيَّامِهِ فَقَامَتْ طَائِفَةٌ مَعَهُ وَطَائِفَةٌ بِإِزَاءِ الْعَدُوِّ فَصَلَّى بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً ثُمَّ ذَهَبُوا وَجَاءَ الآخَرُونَ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ قَضَتِ الطَّائِفَتَانِ رَكْعَةً رَكْعَةً - قَالَ - وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فَإِذَا كَانَ خَوْفٌ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ فَصَلِّ رَاكِبًا أَوْ قَائِمًا تُومِئُ إِيمَاءً .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی