صحیح مسلم 1379: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
حضرت جابرؓ بن عبد اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ نمازِ خوف میں حاضر تھا۔ آپؐ نے ہماری دو صفیں بنائیں۔ ایک صف رسول اللہﷺ کے پیچھے جبکہ دشمن ہمارے اور قبلہ کے درمیان تھا۔ چنانچہ نبیﷺ نے اللہ اکبر کہا ہم سب نے بھی اللہ اکبر کہا پھر آپؐ نے رکوع کیا تو ہم سب نے بھی رکوع کیا۔ پھر آپؐ نے رکوع سے اپنا سر اٹھایا تو ہم نے بھی اٹھا لیا۔ پھر آپؐ اور وہ صف جو آپؐ کے قریب تھی سجدہ میں چلی گئی اور دوسری صف دشمن کے سامنے کھڑی رہی جب رسول اللہﷺ نے سجدہ کر لیا اور آپؐ سے قریبی صف کھڑی ہو گئی تو دوسری صف سجدہ میں چلی گئی۔ پھر وہ کھڑے ہوئے اور دوسری صف آگے آگئی اور اگلی صف پیچھے ہو گئی پھر نبیﷺ نے رکوع کیا اور ہم سب نے بھی رکوع کیا پھر آپؐ نے رکوع سے اپنا سر اٹھایا تو ہم سب نے بھی اٹھا لیا۔ پھر آپؐ سجدہ میں چلے گئے۔ اور وہ صف جو پہلی رکعت میں پیچھے تھی اور اب قریب تھی اس نے بھی سجدہ کیا۔ اور پچھلی صف دشمن کے سامنے کھڑی رہی۔ جب نبیﷺ اور اس صف نے جو آپؐ کے قریب تھی سجدہ کر لیا تو دوسری صف سجدہ میں چلی گئی۔ جب انہوں نے سجدے کر لئے تو نبیﷺ نے سلام پھیرا اور ہم سب نے (بھی) سلام پھیرا۔ حضرت جابرؓ کہتے ہیں کہ جس طرح تمہارے یہ پہریدار اپنے امراء کے ساتھ کرتے ہیں۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلاَةَ الْخَوْفِ فَصَفَّنَا صَفَّيْنِ صَفٌّ خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالْعَدُوُّ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَكَبَّرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَكَبَّرْنَا جَمِيعًا ثُمَّ رَكَعَ وَرَكَعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَرَفَعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ انْحَدَرَ بِالسُّجُودِ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِي نَحْرِ الْعَدُوِّ فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم السُّجُودَ وَقَامَ الصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ وَقَامُوا ثُمَّ تَقَدَّمَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ وَتَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ ثُمَّ رَكَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَرَكَعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ وَرَفَعْنَا جَمِيعًا ثُمَّ انْحَدَرَ بِالسُّجُودِ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ الَّذِي كَانَ مُؤَخَّرًا فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى وَقَامَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ فِي نُحُورِ الْعَدُوِّ فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم السُّجُودَ وَالصَّفُّ الَّذِي يَلِيهِ انْحَدَرَ الصَّفُّ الْمُؤَخَّرُ بِالسُّجُودِ فَسَجَدُوا ثُمَّ سَلَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَسَلَّمْنَا جَمِيعًا . قَالَ جَابِرٌ كَمَا يَصْنَعُ حَرَسُكُمْ هَؤُلاَءِ بِأُمَرَائِهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها