صحیح مسلم 1380: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے ساتھ جہینہ قبیلہ کے ایک گروہ سے لڑائی کی۔ انہوں نے ہم سے شدید جنگ کی پھر ہم جب ظہر پڑھ چکے تو مشرکوں نے کہا کہ اگر ہم ان پر یک دفعہ حملہ کریں تو ضرور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کردیں۔ حضرت جبریلؑ نے رسول اللہﷺ کو یہ بات بتادی تو رسول اللہﷺ نے اس بات کا ہم سے ذکر کیا۔ انہوں (مشرکوں) نے کہا ہے کہ عنقریب ان کی ایک نماز آئے گی جو انہیں اولاد سے بھی زیادہ پیاری ہے۔ چنانچہ جب عصر کا وقت آیا راوی کہتے ہیں کہ آپؐ نے ہماری دو صفیں بنائیں اور مشرک ہمارے اور قبلہ کے درمیان تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے اللہ اکبر کہا تو ہم نے بھی اللہ اکبر کہا۔ آپؐ نے رکوع کیا تو ہم نے بھی رکوع کیا۔ پھر آپؐ نے سجدہ کیا تو پہلی صف نے آپؐ کے ساتھ سجدہ کیا۔ پھر جب یہ کھڑے ہو گئے تو دوسری صف نے سجدہ کیا پھر پہلی صف پیچھے چلی گئی اور دوسری صف آگے آگئی اور وہ پہلی صف کی جگہ پر آکر کھڑے ہوگئے۔ پھر رسول اللہﷺ نے اللہ اکبر کہا اور ہم نے بھی اللہ اکبر کہا۔ آپؐ نے رکوع کیا تو ہم نے بھی رکوع کیا۔ پھر پہلی صف نے آپؐ کے ساتھ سجدہ کیا اور دوسری کھڑی رہی۔ جب دوسری صف نے سجدہ کر لیا پھر سب بیٹھ گئے تو رسول اللہﷺ نے ان پر سلام کیا۔ ابو الزبیر کہتے ہیں کہ پھر حضرت جابرؓ نے خصوصیت سے کہا جس طرح تمہارے یہ امراء نماز پڑھتے ہیں۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَوْمًا مِنْ جُهَيْنَةَ فَقَاتَلُونَا قِتَالاً شَدِيدًا فَلَمَّا صَلَّيْنَا الظُّهْرَ قَالَ الْمُشْرِكُونَ لَوْ مِلْنَا عَلَيْهِمْ مَيْلَةً لاَقْتَطَعْنَاهُمْ . فَأَخْبَرَ جِبْرِيلُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَلِكَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - وَقَالُوا إِنَّهُ سَتَأْتِيهِمْ صَلاَةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيْهِمْ مِنَ الأَوْلاَدِ فَلَمَّا حَضَرَتِ الْعَصْرُ - قَالَ - صَفَّنَا صَفَّيْنِ وَالْمُشْرِكُونَ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ - قَالَ - فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكَبَّرْنَا وَرَكَعَ فَرَكَعْنَا ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدَ مَعَهُ الصَّفُّ الأَوَّلُ فَلَمَّا قَامُوا سَجَدَ الصَّفُّ الثَّانِي ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الأَوَّلُ وَتَقَدَّمَ الصَّفُّ الثَّانِي فَقَامُوا مَقَامَ الأَوَّلِ فَكَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَكَبَّرْنَا وَرَكَعَ فَرَكَعْنَا ثُمَّ سَجَدَ وَسَجَدَ مَعَهُ الصَّفُّ الأَوَّلُ وَقَامَ الثَّانِي فَلَمَّا سَجَدَ سَجَدَ الصَّفُّ الثَّانِي ثُمَّ جَلَسُوا جَمِيعًا سَلَّمَ عَلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم . قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ ثُمَّ خَصَّ جَابِرٌ أَنْ قَالَ كَمَا يُصَلِّي أُمَرَاؤُكُمْ هَؤُلاَءِ .
Urdu translation: Noor Foundation
کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها