صحیح مسلم 1381: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

حضرت سہلؓ بن ابو حثمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے خوف کی حالت میں اپنے صحابہؓ کو نماز پڑھائی۔ آپؐ نے اپنے پیچھے ان کی دو صفیں بنوائیں۔ چنانچہ وہ لوگ جو آپؐ کے قریب تھے ان کو ایک رکعت پڑھائی پھر آپؐ کھڑے ہوئے اور کھڑے رہے یہاں تک کہ انہوں نے جو آپؐ کے پیچھے تھے ایک رکعت پڑھ لی۔ پھر وہ آگے آگئے اور جو ان کے آگے تھے پیچھے چلے گئے۔ پھر حضورؐ نے انہیں ایک رکعت پڑھائی۔ پھر آپؐ بیٹھے رہے جب تک کہ انہوں نے جو پیچھے تھے ایک رکعت پڑھ لی۔ پھر آپؐ نے سلام پھیرا۔

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى بِأَصْحَابِهِ فِي الْخَوْفِ فَصَفَّهُمْ خَلْفَهُ صَفَّيْنِ فَصَلَّى بِالَّذِينَ يَلُونَهُ رَكْعَةً ثُمَّ قَامَ فَلَمْ يَزَلْ قَائِمًا حَتَّى صَلَّى الَّذِينَ خَلْفَهُمْ رَكْعَةً ثُمَّ تَقَدَّمُوا وَتَأَخَّرَ الَّذِينَ كَانُوا قُدَّامَهُمْ فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً ثُمَّ قَعَدَ حَتَّى صَلَّى الَّذِينَ تَخَلَّفُوا رَكْعَةً ثُمَّ سَلَّمَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

آج 10 میں سے 10 باقی