صحیح مسلم 1382: كتاب صلاة المسافرين وقصرها
صالح بن خوّات اس سے روایت کرتے ہیں جس نے ذات الرقاع کے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز خوف پڑھی کہ ایک گروہ نے آپؐ کے ساتھ صف بنائی۔ اور ایک گروہ دشمن کے سامنے تھا۔ وہ لوگ جو آپؐ کے ساتھ تھے۔ آپؐ نے ان کو ایک رکعت پڑھائی۔ پھر آپؐ کھڑے رہے جبکہ لوگوں نے اپنے طور پر اپنی (نماز) پوری کی اور پھر چلے گئے اور دشمن کے سامنے صف آراء ہوئے۔ پھر دوسرا گروہ آیا تو آپؐ نے انہیں ایک رکعت پڑھائی جو باقی رہ گئی تھی۔ پھر حضورؐ بیٹھے رہے اور انہوں نے اپنے طور پر اپنی (نماز) پوری کی۔ پھر آپؐ نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ رُومَانَ عَنْ صَالِحِ بْنِ خَوَّاتٍ عَمَّنْ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَوْمَ ذَاتِ الرِّقَاعِ صَلاَةَ الْخَوْفِ أَنَّ طَائِفَةً صَفَّتْ مَعَهُ وَطَائِفَةٌ وِجَاهَ الْعَدُوِّ . فَصَلَّى بِالَّذِينَ مَعَهُ رَكْعَةً ثُمَّ ثَبَتَ قَائِمًا وَأَتَمُّوا لأَنْفُسِهِمْ . ثُمَّ انْصَرَفُوا فَصَفُّوا وِجَاهَ الْعَدُوِّ وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الأُخْرَى فَصَلَّى بِهِمُ الرَّكْعَةَ الَّتِي بَقِيَتْ ثُمَّ ثَبَتَ جَالِسًا وَأَتَمُّوا لأَنْفُسِهِمْ ثُمَّ سَلَّمَ بِهِمْ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی