صحیح مسلم 1383: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

حضرت جابرؓ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ہمراہ آ رہے تھے یہاں تک کہ ہم ذات الرقاع پہنچے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب ہم ایک سایہ دار درخت کے پاس آئے تو ہم نے اسے رسول اللہﷺ کے لئے چھوڑ دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ مشرکوں میں سے ایک آدمی آیا اور رسول اللہﷺ کی تلوار درخت سے لٹکی ہوئی تھی تو اس نے اللہ کے نبیﷺ کی تلوار لے کر سونت لی اور رسول اللہﷺ سے کہا کیا آپؐ مجھ سے ڈرتے ہیں؟ آپؐ نے فرمایا نہیں۔ اس نے کہا کہ آپؐ کو مجھ سے کون بچائے گا؟ آپؐ نے فرمایا اللہ مجھے تجھ سے بچائے گا۔ راوی کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہﷺ کے صحابہؓ نے اسے دھمکایا۔ پھر آپؐ نے تلوار نیام میں کر لی اور اسے لٹکا دیا۔ راوی کہتے ہیں پھر نماز کے لئے اذان دی گئی تو حضورؐ نے ایک گروہ کو دو رکعتیں پڑھائیں۔ تو وہ پیچھے ہو گئے اور دوسرے گروہ کو بھی دو رکعتیں پڑھائیں۔ راوی نے کہا کہ رسول اللہﷺ کی چار رکعتیں ہوئیں اور لوگوں کی دو دو رکعتیں۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى إِذَا كُنَّا بِذَاتِ الرِّقَاعِ قَالَ كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا عَلَى شَجَرَةٍ ظَلِيلَةٍ تَرَكْنَاهَا لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم - قَالَ - فَجَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ وَسَيْفُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مُعَلَّقٌ بِشَجَرَةٍ فَأَخَذَ سَيْفَ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَاخْتَرَطَهُ فَقَالَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَتَخَافُنِي قَالَ " لاَ " . قَالَ فَمَنْ يَمْنَعُكَ مِنِّي قَالَ " اللَّهُ يَمْنَعُنِي مِنْكَ " . قَالَ فَتَهَدَّدَهُ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَغْمَدَ السَّيْفَ وَعَلَّقَهُ - قَالَ - فَنُودِيَ بِالصَّلاَةِ فَصَلَّى بِطَائِفَةٍ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ تَأَخَّرُوا وَصَلَّى بِالطَّائِفَةِ الأُخْرَى رَكْعَتَيْنِ قَالَ فَكَانَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَرْبَعُ رَكَعَاتٍ وَلِلْقَوْمِ رَكْعَتَانِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 6: كتاب صلاة المسافرين وقصرها

آج 10 میں سے 10 باقی