صحیح مسلم 1387: كتاب الجمعة

سالم بن عبد اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں اس اثناء میں کہ حضرت عمر بن خطابؓ جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے رسول اللہﷺ کے صحابہؓ میں سے ایک شخص داخل ہوئے۔ حضرت عمرؓ نے انہیں پکار کر کہا یہ کونسی گھڑی ہے! انہوں نے کہا کہ مجھے آج کام پڑ گیا تھا میں اپنے گھر واپس آیا ہی تھا کہ میں نے اذان سنی اور میں صرف وضوء ہی کر سکا۔ حضرت عمرؓ نے کہا (اچھا) صرف وضو ہی! جبکہ آپ کو علم ہے کہ رسول اللہﷺ (جمعہ کے دن) غسل کا حکم فرمایا کرتے تھے۔

وَحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ حَدَّثَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ . أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَيْنَا هُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ دَخَلَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَنَادَاهُ عُمَرُ أَيَّةُ سَاعَةٍ هَذِهِ فَقَالَ إِنِّي شُغِلْتُ الْيَوْمَ فَلَمْ أَنْقَلِبْ إِلَى أَهْلِي حَتَّى سَمِعْتُ النِّدَاءَ فَلَمْ أَزِدْ عَلَى أَنْ تَوَضَّأْتُ . قَالَ عُمَرُ وَالْوُضُوءَ أَيْضًا وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَأْمُرُ بِالْغُسْلِ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 7: كتاب الجمعة

آج 10 میں سے 10 باقی