صحیح مسلم 1390: كتاب الجمعة
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ بیان فرماتی ہیں کہ لوگ عوالی میں اپنے گھروں سے جمعہ کے لئے آتے اور وہ چوغے پہن کر آتے تھے۔ ان پر گرد و غبار پڑتی تھی (اور پسینہ کی وجہ سے) ان سے بو اٹھتی تھی ایک دن جبکہ آپؐ میرے پاس تھے ان میں سے ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کیوں نہ تم لوگ آج کے دن نہا لیا کرو۔ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے آپؓ بیان فرماتی ہیں کہ لوگ کام کاج کرنے والے تھے اور ان کی جگہ دوسرے کام کرنے والے نہیں تھے اور ان سے بو آتی تھی تو ان سے کہا گیا کہ کیوں نہ تم جمعہ کے دن غسل کر لیا کرو۔
حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرٍ حَدَّثَهُ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ النَّاسُ يَنْتَابُونَ الْجُمُعَةَ مِنْ مَنَازِلِهِمْ مِنَ الْعَوَالِي فَيَأْتُونَ فِي الْعَبَاءِ وَيُصِيبُهُمُ الْغُبَارُ فَتَخْرُجُ مِنْهُمُ الرِّيحُ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِنْسَانٌ مِنْهُمْ وَهُوَ عِنْدِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " لَوْ أَنَّكُمْ تَطَهَّرْتُمْ لِيَوْمِكُمْ هَذَا " . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ كَانَ النَّاسُ أَهْلَ عَمَلٍ وَلَمْ يَكُنْ لَهُمْ كُفَاةٌ فَكَانُوا يَكُونُ لَهُمْ تَفَلٌ فَقِيلَ لَهُمْ لَوِ اغْتَسَلْتُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی