صحیح مسلم 1394: كتاب الجمعة

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے جمعہ کے دن غسلِ جنابت کی طرح غسل کیا پھر (جمعہ پر) گیا تو گویا اس نے ایک اونٹ کی قربانی کی اور جو دوسری گھڑی میں گیا اس نے گویا گائے کی قربانی کی جو تیسری گھڑی میں گیا اس نے گویا سینگوں والے مینڈھے کی قربانی کی اور جو چوتھی گھڑی میں گیا اس نے گویا ایک مرغی کی قربانی کی اور جو پانچویں گھڑی میں گیا اس نے گویا ایک انڈے کی قربانی کی۔ اور جب امام آجائے تو فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور ذکر سنتے ہیں۔

وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ سُمَىٍّ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ غُسْلَ الْجَنَابَةِ ثُمَّ رَاحَ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَدَنَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّانِيَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَقَرَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الثَّالِثَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ كَبْشًا أَقْرَنَ وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الرَّابِعَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ دَجَاجَةً وَمَنْ رَاحَ فِي السَّاعَةِ الْخَامِسَةِ فَكَأَنَّمَا قَرَّبَ بَيْضَةً فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ حَضَرَتِ الْمَلاَئِكَةُ يَسْتَمِعُونَ الذِّكْرَ " .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 7: كتاب الجمعة

آج 10 میں سے 10 باقی