صحیح مسلم 1429: كتاب الجمعة
حضرت عدی بن حاتمؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ کی موجودگی میں خطاب کیا اور کہا کہ جس نے اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کی وہ ہدایت پا گیا اور جو اُن دونوں کی نافرمانی کرے گا وہ یقینا بھٹک گیا۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم کتنے برے مقرر ہو کہو کہ جو اللہ کی اور رسول کی نافرمانی کرے گا۔ (راوی) ابن نمیر نے (غَوَیکی بجائے) غَوِ ی َ کا لفظ استعمال کیا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ رَجُلاً خَطَبَ عِنْدَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ رَشِدَ وَمَنْ يَعْصِهِمَا فَقَدْ غَوَى . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بِئْسَ الْخَطِيبُ أَنْتَ . قُلْ وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ " . قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ فَقَدْ غَوِيَ .
Urdu translation: Noor Foundation
آج 10 میں سے 10 باقی