صحیح مسلم 1452: كتاب الجمعة

نافع حضرت عبد اللہؓ بن عمر سے روایت کرتے ہیں انہوں نے رسول اللہﷺ کی نفل نماز کے بارہ میں بیان کیا اور کہا آپؐ جمعہ کے بعد (مسجد میں) نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ واپس تشریف لے جاتے اور دو رکعت نماز اپنے گھر میں ادا فرماتے۔ راوی یحیٰ کہتے ہیں کہ میرا ظن ہے کہ میں نے فَیُصَلّی کے الفاظ پڑھے بلکہ میں نے یقینا پڑھے تھے۔

وَحَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ وَصَفَ تَطَوُّعَ صَلاَةِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ فَكَانَ لاَ يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ حَتَّى يَنْصَرِفَ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ فِي بَيْتِهِ . قَالَ يَحْيَى أَظُنُّنِي قَرَأْتُ فَيُصَلِّي أَوْ أَلْبَتَّةَ .

Urdu translation: Noor Foundation

کتاب 7: كتاب الجمعة

آج 10 میں سے 10 باقی